جی این این سوشل

پاکستان

چین پاکستان دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو گی ، چینی وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی اور معاش کی بہتری کے لیے تعاون جاری رکھے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین  پاکستان دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو گی ، چینی وزارت خارجہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بیجنگ: چینی ترجمان وزارت خارجہ لن جیان نے  بدھ کے روز دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ چین پاکستان تعاون کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

بیجنگ میں باقاعدہ نیوز بریفنگ کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کے حملے میں پانچ چینی شہریوں کی ہلاکت سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ لن جیان نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط عزم کے ساتھ کام کرے گا تاکہ پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

یاد دہے کہ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی اور معاش کی بہتری کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔

دنیا

برطانیہ: 8 لڑکیوں کیساتھ زیادتی کرنےوالے 24 افراد کو 30 سال قید کی سزا

پولیس نے عصمت دری، اسمگلنگ جیسے جرائم بھی شامل کئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانیہ: 8 لڑکیوں کیساتھ زیادتی کرنےوالے  24 افراد کو 30 سال قید کی سزا

برطانیہ میں 8 لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے 24 افراد کو 30 سال تک قید کی سزا سنادی گئی۔ یہ سزائیں 1999 اور 2012 کے درمیان شمالی کرکلیز کے علاقے میں 8 لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تحقیقات کے بعد عمل میں آئی ہیں۔

غیر ملکی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے عصمت دری، اسمگلنگ جیسے جرائم بھی شامل کئے۔ پولیس نے کہا کہ آپریشن کا مرکز بٹلے اور ڈیوزبری کے گرد تھا۔پولیس نے بتایا کہ دوران سماعت جیوری نے چونکا دینے والے جرم کی تفصیلات سنی جس میں بتایا گیا کہ متاثرین کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی اور ان کا سودا کیا جاتا تھا۔

پولیس کے ڈی ٹی سی ایچ انسپکٹر اولیور کوٹس نے کہا کہ اکیلے ہی عصمت دری کے 14 جرائم کا مرتکب آصف علی نے اس پیمانے پر خوفناک جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا جس پر یقین کرنا ناممکن ہے۔ 2018 کے آخر میں پورے ویسٹ یارکشائر سے گرفتاریاں کی گئیں اور دسمبر 2020 میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس آج، وزیراعظم بھی شرکت کرینگے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر وزراء بھی ہمراہ موجود ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس آج، وزیراعظم بھی شرکت کرینگے

عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی 2 روزہ اجلاس آج سے ریاض میں شروع ہو رہا ہے جس کی سر پرستی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کررہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز ہی عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچے تھے۔ اس دورے کے وزیر خارجہ اسحق ڈار، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر وزراء بھی ہمراہ موجود ہیں۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں اپنی حکومت کو درپیش چیلنجوں سے جلد نکالنے کے لئے اہم بات چیت کے متمنی ہیں۔

سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے سعودی عرب سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب ہیں۔

یہ اجلاس عالمی تعاون،ترقی اور توانائی پر ہے۔وہ اس اجلاس کے موقع پر اپنی حکومت کو درپیش چیلنجوں سے فوری نمٹنے کے لئے اہم ملاقاتوں کے متمنی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محسن نقوی کا نارا سنٹر کا اچانک دورہ، شہریوں جانب سے شکایات کے انبار

شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی کا نارا سنٹر کا اچانک دورہ، شہریوں جانب سے  شکایات کے انبار

وفاقی وزیر داخلہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں شہریوں نے شکایات کا انبار لگا دیئے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات اور سٹاف کی کمی کا نوٹس لے لیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سنٹر میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔

 شہریوں کی شکایات کی کہ  تاخیر اور انتظار کی زحمت کو جلد ختم کر دیں گے۔آپ کے مسائل حل کرنا کوئی احسان نہیں۔یہ آپ کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں 24 گھنٹے کام کرنے والے نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ کیا،اس دوران نادرا سنٹر میں بہت زیادہ رش تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll