نیول چیف نے بنگلہ دیش نیول اکیڈمی کا دورہ کیا، تربیتی معیار کو سراہا، اکیڈمی میں تعلیمی و پیشہ ورانہ تعاون بڑھانے پر زور دیا،آئی ایس پی آر


راولپنڈی: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلادیش کا اہم دورہ مکمل ہوگیا، اس دوران انہوں نے اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی بحری سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا،ایڈمرل نوید اشرف نے نیشنل ڈیفنس کالج بنگلہ دیش کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے صدر نیشنل ڈیفنس کالج بنگلا دیش اور فیکلٹی اراکین سے ملاقاتیں کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے چٹاگانگ بندرگاہ کا دورہ کیا، نیول چیف کی بنگلہ دیش کے آرمی، نیوی اور ایئر چیف سے ملاقاتیں بھی ہوئیں،علاوہ ازاں نہوں نے بنگلہ دیش نیول اکیڈمی کا دورہ بھی کیا ، کمانڈنٹ اور اساتذہ سے ملاقات کیں۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیول چیف نے بنگلہ دیش نیول اکیڈمی کا دورہ کیا، تربیتی معیار کو سراہا، اکیڈمی میں تعلیمی و پیشہ ورانہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
نیول چیف نے تعلیم و تربیت میں اشتراک اور جدید بحری علوم کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا،ایڈمرل نوید اشرف کے اعزاز میں استقبالیہ بھی منعقد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بحری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا باعث ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 20 hours ago

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 21 hours ago

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 21 hours ago

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 18 hours ago

اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار سے ملاقات،، پاکستان مشن کی سرگرمیوں پر بریفنگ
- 24 minutes ago

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 21 hours ago

قومی ائیر لائن کا 6 سال بعد لندن کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان
- 3 minutes ago

پاکستان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کاممکنہ اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا
- 11 minutes ago
ڈھاکا: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 29 minutes ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے رو ز بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 34 minutes ago

وزیراعظم شہباز شریف کی روس کے صدر کی رہائش گاہ پر مبینہ حملےکی شدید مذمت
- 7 minutes ago

حلقہ این اے 130:سے نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست مسترد
- 21 minutes ago









