کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگرد وں کا بزدلانہ حملہ، فورسز نے تمام افراد کوبحفاظت ریسکیو کرلیا
افغان خوارج کی کالج میں موجودگی اور کیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن احتیاط سے کیا گیا،سیکیورٹی ذرائع


وانا: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیڈٹ کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں حملے کے وقت قریباً 650 افراد موجود تھے جن میں 525 کیڈٹس شامل تھے، اور فورسز نے انتہائی احتیاط اورحکمتِ عملی کے ساتھ تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار بچوں کو اٹھا کر، چوکنا انداز میں کالج عمارات سے باہر نکال رہے ہیں اور طبی عملہ موقع پر پہنچ کر فوری امدادی چیک کر رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کالج میں افغان خوارج کی موجودگی کی شکایت کی بنیاد پر آپریشن بروقت اور محتاط انداز میں چلایا گیا، تاکہ کیڈٹس کی جانوں کو ہرصورت میں تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ افغان خوارج کی کالج میں موجودگی اور کیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن احتیاط سے کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل افغان خوارج نے وانا کیڈٹ کالج کے مرکزی دروازے پر بارود سے بھری گاڑی دے ماری تھی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا، دھماکے سے کالج کا مرکزی گیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے خوارج کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے اور حملہ آور وہاں سے ٹیلیفون کے ذریعے ہدایات حاصل کر رہے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ آپریشن جامع اور منظم طریقے سے جاری ہے اور بچوں، اساتذہ اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
اس موقع پر کیڈٹس اور اساتذہ کا حوصلہ بلند بتا یا جاتا ہے اور فورسز کی پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہا جا رہا ہے۔ مزید تفصیلات اور باضابطہ بریفنگ سکیورٹی حکام کی جانب سے جاری کی جائے گی۔
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 19 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 19 hours ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 2 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 21 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 21 hours ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago




