حادثہ رات کے وقت پیش آیا جب اندھیرے اور خراب سڑک کے باعث ڈرائیور کو موڑ پر سامنے سے آنے والی گاڑی نظر نہ آئی،عینی شاہدین


ویب ڈیسک: لاطینی امریکہ کے ملک پیرو میں ایک خوفناک حادثے کے دوران مسافر بس دوسری گاڑی سے ٹکرا کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں کم از کم 37 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی )کے مطابق اریکیپا ریجن کے محکمہ صحت کے سربراہ والتھر اوپورٹو نے مقامی ریڈیو آر پی پی کو بتایا کہ بس ایک پک اپ ٹرک سے ٹکرا کر سڑک کے موڑ پر بے قابو ہو گئی اور تقریباً 200 میٹر (650 فٹ) نیچے اوکونیا دریا کے کنارے جا گری۔
مقامی میڈیا کے مطابق، بس میں 60 مسافر سوار تھے جب وہ پین امریکن ہائی وے کے ایک دشوار گزار حصے پر حادثے کا شکار ہوئی، یہ شاہراہ پیرو کو پڑوسی ملک چِلی سے ملاتی ہے۔
حادثے کے نتیجے میں ہونے والےزخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں کئی افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
واقعہ کے حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ رات کے وقت پیش آیا جب اندھیرے اور خراب سڑک کے باعث ڈرائیور کو موڑ پر سامنے سے آنے والی گاڑی نظر نہ آئی۔
خیال رہے کہ پیرو میں اس نوعیت کے حادثات عام ہیں، خاص طور پر رات کے اوقات میں اور پہاڑی شاہراہوں پر، حکام کے مطابق ان واقعات کی بڑی وجوہات خطرناک سڑکیں، زیادہ رفتار اور سڑکوں پر مناسب حفاظتی نشانات کی کمی ہیں۔

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago





