عدلیہ کو دباؤ میں لانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اعتزاز احسن


ججز کے خط کی جوڈیشل انکوائری کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کی تحقیقات کے معاملے پر سپریم کورٹ کے 3 حاضر سروس ججز پر مشتمل کمیشن تشکیل دینے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی جس میں وزارت قانون اور وزارت دفاع کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 25 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک خط لکھا گیا، ججز کا کورٹ آف کنڈکٹ عدلیہ کے کام میں مداخلت کے بارے میں رہنمائی فراہم نہیں کرتا۔عدلیہ کو دباؤ میں لانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ججز کے خط کو خفیہ اداروں کی جانب سے عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہونے کا ثبوت تسلیم کیا جائے، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث خفیہ اداروں کے افراد کے تعین کے لئے کمیشن قائم کیا جائے، وفاقی حکومت ایسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث خفیہ اداروں کے تمام افراد کو نوکری سے برطرف کرے۔
دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ججز کے خط کی جوڈیشل انکوائری کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں حکومتِ پاکستان اور وفاق کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 6 ججز کے خط پر سپریم کورٹ ججز سے جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ حکومتی کمیشن کی تشکیل کو کالعدم قرار دے اور خود ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرے اور ججز کو دھمکانے اور عدالتی امور میں مداخلت کے ذمہ داران کو مثالی سزا دی جائے۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago





