جی این این سوشل

کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز، کیوی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مائیکل بریس ویل لیڈ کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز، کیوی اسکواڈ کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئےکیوی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی اعلان کردہ ٹیم کیلئے اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں مائیکل بریس ویل کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 9  اہم کھلاڑی آئی پی ایل اور 1 کھلاڑی کاؤنٹی کھیلنے کی وجہ سے  ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ مائیکل بریس ویل پہلی مرتبہ کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دورہ پاکستان کیلئے کیوی اسکواڈ میں فن ایلن، مارک چیپمین،  جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لسٹر اور کول مک کونچی کے نام شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ایڈم ملنے، جمی نیشم ، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور  اش سودھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ ٹم رابن سن اور ول اورارکی کو  پہلی مرتبہ  اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کیلئے روانہ ہوگی۔

جرم

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشتگر ہلاک

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ  آپریشن کے  دوران  ایک دہشتگر ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن ایک دہشتگر ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی دہشتگرد رزاق ہلاک ہو گیا ،دہشت گرد کا خوارجی گل بہادر سے قریبی تعلق تھا۔ ہلاک دہشتگرد کئی وارداتوں کے ساتھ ساتھ 6جنوری کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کے قتل میں ملوث تھا۔ 

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ کسی ممکنہ دہشتگرد کی سرکوبی کیلئے  سینسیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے   پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی۔

ججز میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل شامل ہیں۔ وہ ایک سال کی مدت کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ایلون مسک  کی دولت میں ایک دن میں 16 ارب ڈالرز کی ریکارڈ کمی

ایلون مسک کی دولت میں 16 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود  وہ اب بھی 232 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز  برقرار رکھے ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایلون مسک  کی دولت میں ایک دن میں 16 ارب ڈالرز کی ریکارڈ کمی

ٹیسلا  ، اسپیس ایکس کے بانی اور ایکس(سابقہ ٹوئیٹر) کے مالک دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک  کی دولت میں ایک دن میں 16 ارب ڈالرز کی کمی واقع  ہوگئی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  ایلون مسک کی دولت میں کمی کی وجہ ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنا ہے۔ وہ اس کمپنی کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں۔

ایلون مسک کی دولت میں 16 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود  وہ اب بھی 232 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز  برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر جیف بیزوس ہیں جو 204 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔فرانس کے برنارڈ 187 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

فیس بک کے مالک مارک زکربرگ 165 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 157 ارب ڈالرز کے ساتھ پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll