زلزلے سے کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں


تائیوان میں 7.5 شدت زلزلے کے بعد کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جبکہ شدید زلزلے کے بعد جاپان اور تائیوان میں سونامی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
تائیوانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے بعض عمارتیں گر گئی ہیں اور جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ 7.5 شدت کا زلزلہ تائیوان کے مشرقی ساحل کے قریب آیا جس کے بعد کئی آفٹر شاکس آئے جن کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے نتیجے میں سمندر میں تین میٹر بلند لہریں پیدا ہوئیں، اسی سبب سے تائیوان اور جاپان کے سیاحتی علاقے اوکی ناوا میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے اور رہائشی علاقوں سے لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
تائیوان کے فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ شبہ ہے کہ ایک شخص مشرقی کاؤنٹی ہوالین میں چٹانیں گرنے سے کچل کر ہلاک ہو گیا، جہاں زلزلے کا مرکز تھا اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔
حکام کے مطابق کم از کم 26 عمارتیں گر گئی ہیں جن میں سے زیادہ تر ہوالین میں ہیں اور تقریباً 20 افراد پھنسے ہوے ہیں جن کے بچاؤ کا کام جاری ہے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ تائیوان سے 110 کلو میٹر فاصلے پر واقع یونا گونی علاقے میں سونامی پہنچ چکا ہے جہاں 30 سینٹی میٹر تک بلند لہریں ریکارڈ کی جا رہی ہیں، خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں یہ لہریں مزید بلند ہوں گی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 15.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کی آج بھی 14 پروازیں منسوخ
- 3 گھنٹے قبل

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- ایک دن قبل

چیئرمین سنی اتحاد کونسل و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 گھنٹے قبل

آئین میں مجوزہ 27 ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ میں شرکت کے لئے باکو روانہ
- 2 گھنٹے قبل

فلپائن: تباہ کن سمندری طوفان کالمیگی کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایران دنیا کے لیے امن و خوشحالی اور علاقائی تعاون کے علمبردار ہیں، شہباز شریف
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

قازقستان نے باضابطہ طور پر ابراہیمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرلی، امریکی صدر کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل












