نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مائیکل بریس ویل لیڈ کریں گے


پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئےکیوی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی اعلان کردہ ٹیم کیلئے اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں مائیکل بریس ویل کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 9 اہم کھلاڑی آئی پی ایل اور 1 کھلاڑی کاؤنٹی کھیلنے کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ مائیکل بریس ویل پہلی مرتبہ کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
Squad News | Michael Bracewell will lead the team on this month's FIVE match T20I tour to Pakistan. Read more | https://t.co/ykBH9Van8C #PAKvNZ pic.twitter.com/mBwuaia8Dl
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) April 3, 2024
دورہ پاکستان کیلئے کیوی اسکواڈ میں فن ایلن، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لسٹر اور کول مک کونچی کے نام شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ایڈم ملنے، جمی نیشم ، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور اش سودھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ ٹم رابن سن اور ول اورارکی کو پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کیلئے روانہ ہوگی۔

پنجاب سے گندم کی ترسیل بند، خیبرپختونخوا میں غذائی قلت کا خدشہ: فلور ملز ایسوسی ایشن
- 6 گھنٹے قبل

غزہ: اسرائیلی حملوں میں ہر گھنٹے ایک بچہ شہید، اب تک 20 ہزار بچے شہید
- 7 گھنٹے قبل

متعدد معاہدے زرعی ترقی میں "نئی راہیں کھولنے" کے مترادف قرار
- 7 گھنٹے قبل

برازیلی ارب پتی نے ایک ارب ڈالر کی جائیداد فٹبالر نیمار کے نام کر دی
- 6 گھنٹے قبل

سیلاب کے مجرم درخت کاٹنے والے ہیں، حکومت ماحولیاتی تباہی کی ذمہ دار ہے: حافظ نعیم الرحمان
- 8 گھنٹے قبل

عید میلاد النبی ﷺ: ملک بھر میں 1500ویں یوم ولادت پر عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 6 گھنٹے قبل

جلال پور پیر والا میں کشتی الٹنے سے 5 افراد جاں بحق، بچہ لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

صدرِ مملکت نے عید میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کے لیے 180 روز کی خصوصی معافی منظور کر لی
- 8 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں شدت، غزہ کے محفوظ علاقوں پر بھی بمباری، مزید 41 فلسطینی شہید
- 7 گھنٹے قبل

باجوڑ: کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
- 9 گھنٹے قبل

پی ٹی اے اور NCCIA کی مشترکہ کارروائی، آئی ایم ای آئی ٹمپرنگ اور کلون موبائلز کے خلاف کریک ڈاؤن
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیل غزہ کو فلسطین سے الگ کرنا چاہتا ہے، مگر ہم کبھی اپنی زمین نہیں چھوڑیں گے:سپریم فلسطینی جج
- 7 گھنٹے قبل