سوتی دھاگے کی چین کو برآمدات جنوری اور فروری کے دوران 100 ملین ڈالر سے متجاوز
گزشتہ سال اسی عرصے میں 57.77 ملین ڈالر رہا تھا


بیجنگ: پاکستان کی چین کو سوتی دھاگے کی بیجنگ کو برآمدات میں 98 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سالانہ چین نے کہا ہے کہ رواں سال پہلے دوماہ (جنوری،فروری) کے دوران پاکستان کے سوتی دھاگے کی بیجنگ کو برآمدات 100 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں جو سالانہ بنیاد پر 98 فیصد زیادہ ہیں۔
چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری اور فروری 2024 کے دوران پاکستان سے 100.98 ملین ڈالر کا سوتی دھاگہ درآمد کیا گیا جس کا حجم گزشتہ سال اسی عرصے میں 57.77 ملین ڈالر رہا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال اب تک پاکستان ،چین کو سوتی دھاگے کا ویتنام کے بعد دوسرا بڑا برآمد کنندہ ہے۔سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان کے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ساجد محمود نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ پاک چین یارن کا کاروبار پاکستان کے لیے اہم موقعے کی نشاندہی کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھانے کے باوجود پاکستان کو بھارت سے سخت مقابلے کا سامنا ہے خاص طور پر نان سیرو یارن میں بھارت کے لیے 3.5 فیصد زیادہ ڈیوٹی کے باوجود صورتحال مشکل ہے۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)