Advertisement
علاقائی

پنجاب حکومت کی اسپیشل اسپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری

زیادتی اور بچوں پر ظلم کے مقدمات کا تیزٹرائل کرکے انجام تک پہنچایا جائے گا،پنجاب کابینہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 3 2024، 7:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب حکومت کی اسپیشل اسپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری

پنجاب کابینہ نے صوبے میں اسپیشل اسپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا جس میں ہتک عزت کے قانون میں ترمیم  اور اسپیشل کورٹ قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل اسپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ زیادتی اور بچوں پر ظلم کے مقدمات کا تیزٹرائل کرکے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اس کے علاوہ ہتک عزت کیس میں90 دن میں ڈگری اور180دن میں ٹرائل ختم کرناہوگا جب کہ اس سلسلے میں منظوری کے لیے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائےگا۔

 

Advertisement
Advertisement