Advertisement
تجارت

رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل 30 ارب روپے سے بڑھ گئی، ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز

یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج چاند رات تک جاری رہے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 3 2024، 10:24 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل 30 ارب روپے سے بڑھ گئی، ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز

اسلام آباد: یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہاہے کہ رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل 30 ارب روپے سے بڑھ گئی، سٹورزکی سیل یکم اپریل تک 30ارب 29کروڑ روپے رہی، رمضان پیکج کےتحت سیل کاہدف 36 ارب روپے مقرر ہے۔

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یکم اپریل تک لاہور نارتھ اور ساؤتھ کی سیل 2 ارب32 کروڑ روپے اور راولپنڈی کی ایک ارب72 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ یکم اپریل تک پشاور کی سیل ایک ارب37 کروڑ روپے اور اسلام آباد کی سیل ایک ارب 28 کروڑ روپے رہی جبکہ کراچی کی سیل 78کروڑ30 لاکھ روپے رہی۔

رمضان پیکج کے تحت یکم اپریل تک حیدرآباد کی سیل41 کروڑ 50 لاکھ روپے رہی۔ کارپوریشن کے پاس 21 ارب 12 کروڑ روپے کا سامان موجود ہے اور یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج چاند رات تک جاری رہے گا۔

 

Advertisement