- Home
- News
انگلینڈویمن نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کو 56رنز سے ہرا دیا
انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی
ہملٹن: انگلینڈویمن نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کو 56 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
برطانوی خواتین ٹیم کی ٹامی بیومونٹ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔
انگلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49ویں اوور میں 252رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 253 رنز کا ہدف دیا۔ ٹامی بیومونٹ نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،ایمی جونز 48 ، کپتان ہیتھر نائٹ 37 اور کیٹ کروس اور مایا بائوچیر 20،20 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں ۔ نیوزی لینڈ کی جیس کیر،فران جونز ،بیٹس اور لیا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم مطلوبہ 253 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 45ویں اوورز میں 196رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔نیوزی لینڈ کی بروک ہالیڈے 57 ،ازابیلا گیزاور سوزی بیٹس 28 رنز بناسکی۔یوں انگلینڈویمن نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کو 56رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 2 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- ایک گھنٹہ قبل