جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کو سعودی عرب کی جانب سے عمرہ کی دعوت

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہونے کے بعد وزیراعظم سعودی عرب روانہ ہوں گے، ذرائع

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم شہبازشریف کو سعودی عرب کی جانب سے عمرہ کی دعوت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم شہبازشریف کو سعودی عرب کی جانب سے عمرہ ادائیگی کی دعوت دی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہونے کے بعد وزیراعظم سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ملاقات میں محمد بن سلمان کے ساتھ مختلف منصوبوں پر بات ہو گی۔

پاکستان کے لئے مختلف پراجیکٹس کی تیاریاں ہورہی ہیں اس ضمن میں  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ مختلف پراجیکٹس سے متعلق بات چیت ہوگی ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ریکوڈک پر سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے ، سعودی عرب کے ساتھ زراعت سمیت دیگر متعدد شعبوں میں  بھی تعاون جاری ہے ،

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودی کے دوران مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جائے گی ۔

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ  429 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 32ہزار 510 روپے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ کی  گئی ہے۔


آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی کی گئی ہے  جسکے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔


ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ  429 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 32ہزار 510 روپے ہے ، دوسری جانب اگر عالمی منڈی میں دیکھا جائے تو بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 2613 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔


آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ رواں ہفتے فی تولہ سونے کا بھاؤ 4300 روپے کم ہوا ہے جبکہ سونے کی عالمی قیمت رواں ہفتے 40 ڈالر فی اونس کم ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کے لبنان میں حملے جاری ، 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق

اسرائیلی  فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے2کمانڈرز کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کے لبنان میں حملے جاری  ، 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق

اسرائیل کے لبنان میں فضائی حملے جاری ہیں ، تازہ ترین صورتحال کے مطابق حملوں میں 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق ہو ئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کیساتھ جاری لڑائی میں ریزرو فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات جنوبی لبنان اور بیروت میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیرے پر حملے کا دعویٰ بھی کیا ہے،دوسری جانب اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے میں 5 پیرا میڈکس بھی جاں بحق ہو گئے ۔

اسرائیلی  فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے2کمانڈرز کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیلی فوج کے مطابق مارےگئے حزب اللہ کمانڈر احمد مستغیٰ اور محمد علی حمدان شمالی اسرائیل پر حملوں میں ملوث تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کا عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ

انہوں نے 7 اکتوبر کو دہشتگردانہ حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری  کا  عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا ہے۔

آصف علی زرداری نے چینی سفیر جیانگ زئے دونگ کے ساتھ ملاقات کی۔

انہوں نے 7 اکتوبر کو دہشتگردانہ حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت اور عوام کا پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے، دونوں ممالک کے دشمن دونوں ریاستوں کے مابین بڑھتی شراکت داری نہیں دیکھ سکتے۔

صدر مملکت نے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت، گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر نے دکھ کی گھڑی میں چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کا تحفظ اور سلامتی یقینی بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں دوستوں کے درمیان دوستی کے بندھن کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll