سندھ اور پنجاب سے سینیٹ کے 12، 12، بلوچستان سے 11 اور اسلام آباد سے 2 امیدوار کامیاب ہوئے، الیکشن کمیشن


الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے، سندھ اور پنجاب سے سینیٹ کے 12، 12، بلوچستان سے 11 اور اسلام آباد سے 2 امیدوار کامیاب ہوئے۔
سندھ سے پیپلز پارٹی کے 10، ایم کیو ایم کا ایک اور ایک آزاد سینیٹر منتخب ہوا جبکہ ایم کیو ایم کے امیر علی الدین اور آزاد سینیٹر فیصل واوڈا کی کامیانی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔
پیپلزپارٹی کے مسرور احسن، دوست علی جیسر، اشرف جتوئی، کاظم علی سید اور ندیم احمد بھٹو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جبکہ ٹیکنوکریٹ کی سیٹس پر پیپلزپارٹی کے سرمد علی اور ضمیر گھمرو کا نوٹفکیشن بھی جاری کیا گیا۔
خواتین کی نشستوں پرقرت العین مری اور روبینہ قائم خانی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ سندھ سے اقلیت نشست پرپیپلزپارٹی کے پونجو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پنجاب سے 12 منتخب سینیٹر کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے مطابق ن لیگ کے9، سنی اتحاد کونسل اور متحدہ وحدت المسلمین کا ایک ایک جبکہ ایک آزاد امیدوار محسن نقوی کامیاب ہوئے۔
بلوچستان سے 11 سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے 3،3 ، جے یو آئی کے 2، این این پی اور این پی کا ایک ایک جبکہ ایک آزاد امیدوار انوارالحق کاکڑ کامیاب ہوئے۔
اسلام آباد کی 2 نشستوں پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوئے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب سے بھی سینیٹ کی 12 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے مسلم لیگ ن کے 9، مجلس وحدت المسلمین اور سنی اتحاد کونسل کا ایک ایک سینیٹر کامیاب ہوئے، پنجاب سے محسن نقوی آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہوئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل نشستوں پر احد چیمہ، پرویز رشید، علامہ ناصر عباس، حامد خان، طلال چوہدری اور ناصر محمود، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر محمد اور نگزیب مصدق ملک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
اس کےعلاوہ خواتین کی نشستوں پر انوشہ رحمان اور بشریٰ بٹ جبکہ غیر مسلموں کی ایک نشست پر خلیل طاہر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
اسلام آباد سےجنرل نشست پر رانا محمود الحسن، ٹینکوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- 2 days ago

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
- a day ago

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان
- a day ago

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد
- 18 hours ago

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور
- 3 hours ago

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی
- 2 days ago

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا
- 3 hours ago

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار
- a day ago

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم
- an hour ago

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی
- 5 hours ago

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
- a day ago

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago






