جی این این سوشل

کھیل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ کے فروغ کیلئے پلان طلب کرلیا

کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے نچلی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد ضروری ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ کے فروغ کیلئے پلان طلب کرلیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نچلی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لئے پلان طلب کر لیا ہے۔

اس ضمن میں انہوں نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹاسک دے دیا ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکول،کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ پاکستان بھر میں سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز کے درمیان ٹورنامنٹس کے انعقاد کا پلان بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے نچلی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد ضروری ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ابھرتے ہوئے نئے پلیئرز کی پروفائلنگ کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر خواتین کے ٹورنامنٹس بھی کروائے جائیں،خواتین کو بھی کرکٹ کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے،پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،اس ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے اور نکھارنا بھی ہے۔

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز پر آؤٹ

پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف 12 رنز کی برتری حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی ٹیسٹ، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز پر آؤٹ

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف 12 رنز کی برتری حاصل ہے۔

بنگلہ دیش ٹیم کے 26 رنز پر 6 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد لٹن داس نے ٹیم کو سنبھالا اور 138 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ مہدی حسن نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 78 رنز بنائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں شادمان اسلام 10، نجم الحسن 4، مشفق الرحیم 3، شکیب الحسن 2، مومن الحق اور ذاکر حسن ایک ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ میر حمزہ اور سلمان علی آغا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امید ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں ڈیڈ لاک مزید نہیں رہے گا، رؤف حسن

اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں، ترجمان پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امید ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں ڈیڈ لاک مزید نہیں رہے گا، رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف کے انفارمیشن سیکریٹری رؤف حسن کا کہنا ہے کہ امید ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں ڈیڈ لاک مزید نہیں رہے گا، اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ”وائس آف امریکا“ کو انٹرویو میں رؤف حسن نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت ریاست کے مفاد میں ہے، ہم اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں نہیں لانا چاہتے، آگے بڑھنے کا راستہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت سے نکلتا ہے، طاقت حکومت نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن مینڈیٹ حقیقی لوگوں کے پاس جانا چاہیے،سیاسی استحکام کےلئے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ تسلیم کرنا چاہیے، عدالتی عمل یا نئے انتخابات سے مینیڈیٹ کی تصحیح کی جائے۔ پارلیمنٹ اور عدلیہ کے بعد سب سڑکوں پر تحریک چلائیں گے، ہم 8 ستمبر سے ملک گیر تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں جلسے ہوں گے،

ان کا کہنا تھا کہ اجازت ملے یا نہ ملے 8 ستمبر کو جلسہ ہر حال میں ہوگا۔ حکومت مخالف اتحاد میں مزید جماعتیں شامل ہونے جارہی ہیں، جے یو آئی سے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق ہوا ہے، پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بہت خوشگوار رہی ہے۔

رؤف حسن نے دعویٰ کیا کہ 22 اگست کا جلسہ بھی اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کے بعد موخر کیا۔ حکومت عدلیہ کو زیر اثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو گی، عدلیہ کی حمایت کے بغیر حکومت کھڑی نہیں رہ سکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

راول ڈیم :پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

راول ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی خطرناک حد 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راول ڈیم :پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: راول ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی خطرناک حد 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ مسلسل بارشوں کے باعث ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لینا پڑا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ آج شام راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے جائیں گے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں کے قریب نہ جائیں اور نشیبی علاقوں کے رہائشی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اسلام آباد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپل ویز کھولنے کے بعد ندی نالوں اور پلوں پر سخت نگرانی رکھی جائے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر لیں۔

کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں شہری 16 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll