Advertisement
پاکستان

پاکستان اور امریکہ میں باہمی تعاون پر زور

تجارت و سرمایہ کاری تعلقات میں اضافہ، موسمیاتی تبدیلی ، زراعت اور سلامتی سمیت دوطرفہ امور پر وسیع تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اپریل 6 2024، 11:03 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور امریکہ میں باہمی تعاون پر زور

پاکستان اور امریکہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آج وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور باہمی تعاون کو بھی اعادہ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ باہمی تعاون کیلئے پر عزم ہے ۔ 

تجارت و سرمایہ کاری تعلقات میں اضافہ، موسمیاتی تبدیلی ، زراعت اور سلامتی سمیت دوطرفہ امور پر وسیع تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا۔غزہ کی صورتحال ،بحیرہ احمر اور افغانستان میں ہونے والی پیش رفت سمیت علاقائی اہمیت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ مثبت صورتحال پر اطمینان کا بھی ا ظہار  کیا ہے ۔

 

 

Advertisement