جی این این سوشل

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،13اپریل کو مزید 6میچوں کا فیصلہ ہوگا

ای پی ایل میں 13اپریل کو مزید 6 میچ کھیلے جائیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،13اپریل کو مزید 6میچوں کا فیصلہ ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لندن: انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔

ای پی ایل میں 13اپریل کو مزید 6 میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیوکیسل میں کھیلا جائے گا۔

،دوسرے میچ میں برینٹ فورڈ اورشیفیلڈیونائیٹڈ کی ٹیمیں جی ٹیک کمیونٹی سٹیڈیم، برینٹ فورڈ میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور برنلے کی ٹیموں کے درمیان ٹرف مور، برنلے میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور لیوٹن ٹائون کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں نوٹنگھم فاریسٹ اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں سٹی گرائونڈ، نوٹنگھم شائر میں آمنے سامنے ہوں گی۔

13 اپریل کا چھٹا اور آخری میچ بورن مائوتھ اور مانچسٹر یونائیٹڈکی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن مائوتھ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان

کسی صورت خیبر پختونخواہ میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے ، علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی دوسرا نہیں، شرپسندوں کےخلاف کارروائی ہماری پولیس کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی صورت خیبر پختونخواہ میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے ، علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ امریکا کےغلاموں نے پختونوں پر غلط پالیسیاں تھوپیں، حکمرانوں کے تجربات سے ہمارا نقصان ہوا ہے۔ اپنے فیصلے خود کریں گے، حق مانگنے کے بجائے چھین لیں گے۔

بنوں میں امن مارچ کے شرکاء سے خطاب میں علی امین نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ماضی میں آپریشن کی وجہ سے ہم خانہ بدوش بنے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آزاد کروانے میں پختونوں نے اہم کردارادا کیا، 65ء کی جنگ میں بھی پختونوں کا کرداراہم تھا، ہم نے ملک کے ساتھ تن، من، دھن سے وفاداری کی۔ قربانی دینا ہمارے خون میں ہے، ملک کیلئےہم قربانی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی دوسرا نہیں، شرپسندوں کےخلاف کارروائی ہماری پولیس کرے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

چین کے مرکزی بینک کے گورنر کی بیجنگ میں پاکستانی وزیر خزانہ سے ملاقات

وزیر خزانہ محمد  اورنگزیب نے موڈیز کے نمائندوں کو آئی ایم ایف ڈیل معاشی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین کے مرکزی بینک کے گورنر کی بیجنگ میں پاکستانی وزیر خزانہ سے ملاقات

بیجنگ: چین کے مرکزی بینک کے گورنر پین گونگ شینگ نے جمعہ کو پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی جہاں انہوں نے دو طرفہ مالیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ محمد  اورنگزیب نے موڈیز کے نمائندوں کو آئی ایم ایف ڈیل معاشی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔

پاکستان کے دو سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد   اورنگزیب  نے جمعرات کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے تجویز کردہ ساختی اصلاحات کے ساتھ ساتھ پاور سیکٹر کے قرضوں میں ریلیف پر بات چیت کے لیے بیجنگ پہنچے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں آج احتجاج کی اجازت نہیں مل سکی، محفوظ فیصلہ جاری

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پی ٹی آئی کی 29 جولائی احتجاج کی درخواست پر وجوہات کے ساتھ فیصلہ کریں، اسلام آباد ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں آج احتجاج کی اجازت نہیں مل سکی، محفوظ فیصلہ جاری

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں آج احتجاج کی اجازت نہیں مل سکی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ ملنےکےخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پی ٹی آئی کی 29 جولائی احتجاج کی درخواست پر وجوہات کے ساتھ فیصلہ کریں، اسٹیٹ کونسل احتجاج کی اجازت نہ دینے کی وجوہات سے متعلق مطمئن نہیں کر سکے۔

درخواست گزار نے کہا کہ 29 جولائی ایف نائن پارک میں احتجاج کی اجازت دے دی جائے، درخواست گزار نے انڈر ٹیکنگ دی کہ احتجاج پرامن ہو گا کوئی لا اینڈ آرڈر کی صورت حال نہیں بنے گی۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا 18 جولائی سے دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ 29 جولائی احتجاج کی اجازت تب ہی ہو سکتی ہے اگر باقی سیاسی جماعتوں کی لا اینڈ آرڈر صورتحال پیدا نہ ہو۔

فیصلے میں کہا گیا کہ مناسب پابندیوں کے ساتھ آئین میں پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، کسی اور سیاسی جماعت کے تھریٹ کی بنا پر پٹیشنر پارٹی کے آئینی حقوق سلب نہیں ہوسکتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll