آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک آنے کا امکان ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک


ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیش گوئی کر دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ ایشین ڈویلپمنٹ آوٴٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی آنے کی اْمید ہے، جس کی شرح 25 سے کم ہوکر 15 فیصد تک آجائے گی۔ رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہاہے کہ بیرونی ادائیگیوں کیلئے پاکستان کا عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک پر انحصار کرنا پڑے گا۔،پاکستان خواتین کی مالیاتی شمولیت کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
رواں مالی سال پاکستان میں زرعی پیداوار اور صنعتی شعبے میں بہتری آنے کی اْمید ہے، تعمیراتی شعبہ میں لاگت بڑھنے اور ٹیکس میں اضافے سے ترقی متاثر ہوئی ہے۔
پاکستان کی آئندہ مالی سال شرح نمو 2.8 فیصد ہونے کا تخمینہ ہے ، پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 25 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے لیکن آئندہ مالی سال شرح 15 فیصد تک آ جائے گی اور غذائی اشیاء کی قیمتوں میں استحکام بھی آئے گا۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے تحت توانائی شعبے کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی زیادہ رہے گی،ایشیائی ممالک میں مقامی طلب و ترقی ،برآمدات اور سیاحت بڑھنے سے خطے کی شرح نمو 4.9 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیاہے۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ چین کی شرح نمو 4.8 فیصد جبکہ بھارت کی شرح نمو 7 فیصد رہنے کا امکان، پاکستانی معیشت سیاسی غیر یقینی اور سیلاب کے باعث سکڑ گئی، پاکستان میں گزشتہ سال گزشتہ پانچ دہائیوں سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ کی گئی، اگر اصلاحات پر عملدرآمد کیا گیا تو معاشی بحالی کا عمل اس سال سے شروع ہو جائے گا۔
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 16 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 14 hours ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 2 days ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 15 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 16 hours ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 3 days ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- a day ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- a day ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 6 hours ago





