جی این این سوشل

تجارت

سعودی عرب کا پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی سربراہی میں سعودی سرمایہ کاروں اور اقتصادی ماہرین کا وفد 17 اپریل کو پاکستان آئے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب کا پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سعودی عرب کا پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی سربراہی میں سعودی سرمایہ کاروں اور اقتصادی ماہرین کا وفد 17 اپریل کو پاکستان آئے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وفد کے دورے کے دوران مختلف معاہدوں مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔  وفد ریکوڈیک، دیا میر باشا ڈیم ، چھوٹی آئل ریفائنریز کی توسیع سمیت مائینگ و سیاحت کے شعبوں میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے میٹینگز کر کے روڈ میپ طے کرے گا۔

سعودی وفد میں وزیر خارجہ کے علاوہ سعودی وزیر سرمایہ کاری خالدالفصیل خالد ، وزیر صنعت ، وزیر توانائی سمیت دیگر وزراء، سرمایہ کار اور اقتصادی ماہرین شامل ہوں گے۔

دو ہفتے بعد مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ولی عہد محمد بن سلمان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے جنکی آمد پر سرمایہ کاری کے منصوبوں پر باقاعدہ معاہدوں کو حتمی شکل دیکر پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری شروع کر دی جائے گی۔

پاکستان

سٹوڈنٹس کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجراء کرنے کا اعلان

آنے والے اگلے دنوں میں کافی چیزیں دیکھنے میں ملیں گی ،ہم اسلام آباد کو منشیات اور تجاوزات سے پاک کرینگے، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سٹوڈنٹس کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجراء کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کے لئے لائسنس کا اجراء کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کالجز اور یونیورسٹیز کے بچوں کو ہمارے پاس آنے کی ضرورت نہیں ہوگی، ہم تمام کالجز، یونیورسٹیز کے اساتذہ سے رابطہ کر کے مہینے میں ایک یا دو دفعہ جا کر ان کے لرنر اور ڈرائیونگ لائسنس بنائیں گے، اس سے بچوں کا وقت بچے گا۔

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹریفک کا مسئلہ حل کر کے اسے سگنل فری کرنا ہے۔ پارکنگ کی سہولت فراہم نہ کرنے والی عمارتوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آنے والے اگلے دنوں میں کافی چیزیں دیکھنے میں ملیں گی ،ہم اسلام آباد کو منشیات اور تجاوزات سے پاک کریںگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا چلڈرن ہسپتال نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے کی عوام کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی حکومت پنجاب کے دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی پر قابو پانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ قومی خزانے کا ایک ایک پیسہ عوام کا ہے اور حکومت اس رقم کو صحت کے شعبے کی بہتری پر خرچ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ہسپتال میں موجود علاج معالجہ کی سہولت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نےہسپتال میں بچوں کی صحت کیلئےنئی عمارت کی تعمیر بارے ایم اویو پر دستخط بھی کیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانےکااعلان کرتے ہوئے چلڈرن ہسپتال آئی سی یو کے فنڈز کے اجرا اور جلد تکمیل کی ہدایت کے ساتھ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر ہسپتال بناتے ہوئے صوبائی وزرا کو روزانہ ہسپتال کا وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، چار دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں سرغنہ قاری واجدعرف قاری بریال اورساتھی سرغنہ رازق شامل تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی  کارروائی  ، چار دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسزنےدہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی ، آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کےدوران سیکیورٹی فورسزاوردہشتگروں کے درمیان شدید فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا۔ سیکیورٹی فورسزکی کارروائی کےنتیجےمیں4دہشتگردہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں سرغنہ قاری واجدعرف قاری بریال اورساتھی سرغنہ رازق شامل تھے۔  فورسزنے اپنی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کاٹھکانہ بھی تباہ کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسزنےدہشتگردوں سےبرآمداسلحہ اوربارودی موادقبضےمیں لےلیا، مقامی آبادی کی جانب سے سیکیورٹی فورسزکی کارروائی کاخیرمقدم کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll