آئی ایم ایف کے ساتھ اربوں ڈالر کے نئے قرض پروگرام پربات چیت کاآغاز ہو گیا، وزیر خزانہ
تجارتی جنگ میں پاکستان کیلئے امریکا کو اپنی برآمدات میں اضافہ کرنے کا ایک اچھا موقع میسر ہے، محمد اورنگزیب


وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اقتصادی اصلاحات کے پروگرام میں معاونت کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ساتھ کئی ارب ڈالر کے نئے قرضہ معاہدے پربات چیت کاآغازکردیاگیاہے، تجارتی جنگ میں پاکستان کیلئے ویت نام جیسا کرداراداکرنے اورامریکا کو اپنی برآمدات میں اضافہ کرنے کا ایک اچھا موقع میسر ہے۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ اس وقت پہلے سے موجودتین ارب ڈالرمالیت کے سٹینڈبائی معاہدے کے تحت پروگرام ختم ہونے کے قریب ہے اور اس معاہدے کی 1.1 بلین ڈالر کی حتمی قسط کے اس ماہ کے آخر میں منظور ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان نے کئی ارب ڈالرمالیت کے قرضہ پروگرام کے حوالہ سے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے جوکئی سالوں پرمحیط ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کے برعکس اس سال پاکستان کی معیشت کا اچھا آغازہواہے، آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کے امکانات کے ساتھ ہی مارکیٹ کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ پاکستان آئی ایم ایف سے کم سے کم تین سالہ پروگرام کے لیے رابطہ کررہاہے کیونکہ ہمیں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے کوعملی جامہ پہنانے کیلئے اس کی ضرورت ہے۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا مئی کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک پروگرام سے متعلق بنیادی امورکو طے کرنے تک پہنچ جائیں گے۔ امریکا پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت داری ہے۔ امریکا نے ہمیشہ بالخصوص سرمایہ کاری کے حوالہ سے پاکستان کی مددکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کاذکرکرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ اس کے تحت چین نے بنیادی ڈھانچہ کوترقی دینے کیلئے وسیع سرمایہ کاری کی ہے۔ تجارتی جنگ میں پاکستان کیلئے ویت نام جیسا کرداراداکرنے اور اپنی برآمدات میں اضافہ کا ایک اچھا موقع ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے ہمیں آئندہ ماہ یا اس سے کچھ زیادہ مدت مین ممکنہ بولی دہندگان کی دلچسپی کے حوالے سے معلوم ہو جائے گا اورہماری خواہش ہے کہ اس عمل کو جون کے آخر تک مکمل کیا جائے۔ آنے والے دوبرسوں میں نجکاری کے پروگرام میں تیزی لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ وزیرخزانہ آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پرامریکا کادورہ کررہے ہیں۔

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 6 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 6 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 4 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر لوٹنا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں: طلال چوہدری
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی تحریک پر سوالات: عالیہ حمزہ کا لاعلمی کا اظہار، قیادت سے وضاحت طلب
- 6 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 6 گھنٹے قبل

26 ارکان کی معطلی کامعاملہ: اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات بے نتیجہ ختم
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان، ازبکستان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ؛ ریلوے منصوبے اور علاقائی تعاون پر گفتگو
- 6 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 6 گھنٹے قبل