Advertisement

کورونا وبا، انڈونیشیا نے اپنی شہریوں کیلئے ایک بار پھر حج منسوخ کردیا

ریاض: انڈونیشیا نے دنیا کی سب سے بڑی مسلم اکثریتی قوم کے لوگوں کے لئے لگاتار دوسرے سال حج منسوخ کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 4th 2021, 11:36 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ، یہ منسو خی کورونا  کے پھیلاؤ سے متعلق خدشات کے سبب سامنے آئی ہے۔

انڈونیشیا کے وزیر نے کہا ، "وبائی امراض اور حجاج کی حفاظت کے لئے ، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال وہ انڈونیشین حجاج کو دوبارہ جانے کی اجازت نہیں دے گا۔"

مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی حکومت نے ابھی تک کسی بھی ملک کو حج کا کوٹہ جاری نہیں کیا ہے۔

سعودی وزارت صحت نے مارچ میں کہا  تھا کہ وہ ایسے افراد کو اس سال حج میں شرکت کی اجازت دے گا جنہوں نے کورونا کی ویکسین لگوائی ہوگی۔

سعودی عرب نے 11 ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی ختم کردی تھی جو اس نےکورونا  کے پھیلاؤ کو روکنے کےلگائی تھی ۔

وبائی مرض سے پہلے ، تقریبا 25  لاکھ حجاج کرام  مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں  حج اور سال بھر عمرہ کے زیارت کے لئے جاتے تھے ، جس نے سے سعودی عرب  ایک سال میں تقریبا 12 بلین ڈالر حاصل کرتی تھی۔

تاہم ، پچھلے سال صرف ایک ہزار افراد کو ، جو پہلے ہی ملک میں تھے ، کو سماجی  فاصلے کے ساتھ   حج میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔

دوسری جانب سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا نے رواں برس  بھی اپنے شہریوں کے لئے حج منسوخ کر دیا، انڈونیشیا کی جانب سے فیصلہ کووڈ 19 سے بچاو کے حوالے سے کیا گیا ہے، انڈونیشیا 260 ملین سے زائد آبادی والا مسلم ملک ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ  نے کہا ہے کہ  سعودی عرب انسانی صحت اور حفاظت کوترجیح دیتا ہے، سودی عرب رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کا ارادہ رکھتا ہے اور  ایسے تمام اقدامات کر رہے ہیں جو عازمین حج کو وبا سے محفوظ رکھیں۔

Advertisement
وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید

  • ایک گھنٹہ قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم

قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم

  • ایک دن قبل
معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں

  • 3 منٹ قبل
پاکستان اور کر غزستان کے مابین 
مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دو طرفہ  تعاون  مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور کر غزستان کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں

  • ایک گھنٹہ قبل
آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

  • 2 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی

  • ایک دن قبل
کرغز صدر کی  وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

  • ایک گھنٹہ قبل
پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی

  • ایک دن قبل
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement