جی این این سوشل

تجارت

ملک میں سرمایہ کاری میں مارچ 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ

بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 26 ہزار 270 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 36.7 فیصدزیادہ ہے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں سرمایہ کاری   میں مارچ 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری (اسٹاک) میں مارچ 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2024 میں بینکوں کی سرمایہ کاری(سٹاک) کاحجم 26 ہزار 270 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 36.7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 19 ہزار 216  ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیاد پردوفیصداضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مارچ2024 میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 28 ہزار 322  ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 20.1 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 23 ہزار 580 ارب روپے روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

فروری کے مقابلے میں مارچ میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیاد پر1.6 فیصد نموہوئی، فروری میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 27 ہزار 866 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مارچ2024 میں بینکوں کے قلیل مدت کے قرضوں کاحجم 11 ہزار 964  ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 1.1 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کے قلیل مدت کے قرضوں کاحجم 11 ہزار 835  ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔فروری کے مقابلے میں مارچ میں بینکوں کے قلیل مدت کے قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیاد پر 0.8 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔

 

 

 

پاکستان

پی ٹی آئی کے کاہنہ میں جلسے سے پہلے ہی پولیس کی بھاری نفری جلسے کے مقام پر پہنچ گئی

دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ کل راستوں میں  کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہ کرے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے کاہنہ میں جلسے سے پہلے ہی پولیس کی بھاری نفری جلسے کے مقام پر پہنچ گئی

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کا کاہنہ میں جلسے سے پہلے ہی پولیس کی بھاری نفری جلسے کے مقام پر پہنچ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس بھاری نفری لے کر جلسہ گاہ پہنچ گئی جبکہ جلسے کی جانب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا جا رہا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مختلف راستوں کو بند کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ کل راستوں میں  کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہ کرے تاکہ رکاوٹیں نہ ہونے پر عوام وقت پر پہنچ سکیں گے اور ہم جلسہ بر وقت ختم کرسکیں،پی ٹی آئی ورکرز سے درخواست ہے، پرامن طریقے سے جلسہ میں شرکت کریں،انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے اپیل ہے ایک بجے تک جلسہ گاہ پہنچیں  تاکہ وقت پر سارا عمل ہو،یہ عمران خان کا پیغام ہے کہ سب کارکن جلسہ میں شرکت کریں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ٹک ٹاک کا جنون،فائرنگ سے  نوجوان جاں بحق، ملزم گرفتار

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور زخمی کے بیان کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹک ٹاک کا جنون،فائرنگ سے  نوجوان جاں بحق، ملزم گرفتار

لاہور : ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق لیاقت آباد کے علاقے میں گزشتہ روز ایک نوجوان کو اس کے دوست کی فائرنگ سے آنکھ میں گولی لگی تھی، جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم زخمی نوجوان تین روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عمیر زخمی نوجوان احمد کا قریبی دوست تھا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

ملزم عمیر نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ احمد کے گھر کے باہر ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چل گئی تھی۔ پولیس نے ملزم عمیر کو گرفتار کرکے رائفل برآمد کرلی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور زخمی کے بیان کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم سے ایک رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر، وزیر اعظم کی 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر چین کو دلی مبارکباد

صدر نے کہا کہ چین پاکستان کاقابل اعتماد بھائی ہے اور پوری قوم کو چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے، دونوں ممالک آزمائش کی ہر گھڑی میں ساتھ کھڑے رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر، وزیر اعظم کی 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر چین کو دلی مبارکباد

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے عوامی جمہوریہ چین کے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر چینی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد دی ہے۔

اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کی طرف سے چین کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے مشترکہ خوشحالی اور دنیا میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک، چین اقتصادی راہداری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ سی پیک کے اعلیٰ معیار کے نتیجے میں عوام کویقینا فائدے پہنچیں گے اور اس سے علاقے میں رابطے بڑھیں گے اور خوشحالی آئے گی۔

صدر نے کہا کہ چین پاکستان کاقابل اعتماد بھائی ہے اور پوری قوم کو چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے، دونوں ممالک آزمائش کی ہر گھڑی میں ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان نہ ٹوٹنے والے تعلقات ہیں۔

مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی حمایت کرنے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چین کی مدد کے بغیر پاکستان کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط کو پورا کرنا ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے ، وزیراعظم نے ہانگ کانگ اور تائیوان سمیت دیگر عالمی امور پر چین کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جو پاکستان کی معیشت کوبہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll