جی این این سوشل

جرم

کوہاٹ :جائیدادکےتنازع پر فائرنگ، 6افرادجاں بحق

کوہاٹ: کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں جائیدادکےتنازع پرفائرنگ کے نتیجے میں 6افرادجاں بحق ہوگئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوہاٹ :جائیدادکےتنازع پر فائرنگ، 6افرادجاں بحق
کوہاٹ :جائیدادکےتنازع پر فائرنگ، 6افرادجاں بحق

جی این این کے مطابق   یہ افسوس ناک  واقعہ چچا اوربھتیجے کے درمیان پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے ۔  واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی  ۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق تمام افرادآپس میں چچازادہیں  ۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

تجارت

وزیر خزانہ کے ٹیکس کے جدید نظام کیلئے اقدامات

کمیٹی نے ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی اورشفافیت کومزیدبڑھانے کے معاملات پرغورکیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خزانہ کے  ٹیکس کے جدید نظام کیلئے  اقدامات

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکس کے جدید نظام کی جانب پیشرفت کے لئے نجی شعبے اور تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلقرہبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ٹیکس کی وصولی اور انتظام میں بہتری لانے سمیت پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

کمیٹی نے ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی اورشفافیت کومزیدبڑھانے کے معاملات پرغورکیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

برطانیہ: 8 لڑکیوں کیساتھ زیادتی کرنےوالے 24 افراد کو 30 سال قید کی سزا

پولیس نے عصمت دری، اسمگلنگ جیسے جرائم بھی شامل کئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانیہ: 8 لڑکیوں کیساتھ زیادتی کرنےوالے  24 افراد کو 30 سال قید کی سزا

برطانیہ میں 8 لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے 24 افراد کو 30 سال تک قید کی سزا سنادی گئی۔ یہ سزائیں 1999 اور 2012 کے درمیان شمالی کرکلیز کے علاقے میں 8 لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تحقیقات کے بعد عمل میں آئی ہیں۔

غیر ملکی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے عصمت دری، اسمگلنگ جیسے جرائم بھی شامل کئے۔ پولیس نے کہا کہ آپریشن کا مرکز بٹلے اور ڈیوزبری کے گرد تھا۔پولیس نے بتایا کہ دوران سماعت جیوری نے چونکا دینے والے جرم کی تفصیلات سنی جس میں بتایا گیا کہ متاثرین کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی اور ان کا سودا کیا جاتا تھا۔

پولیس کے ڈی ٹی سی ایچ انسپکٹر اولیور کوٹس نے کہا کہ اکیلے ہی عصمت دری کے 14 جرائم کا مرتکب آصف علی نے اس پیمانے پر خوفناک جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا جس پر یقین کرنا ناممکن ہے۔ 2018 کے آخر میں پورے ویسٹ یارکشائر سے گرفتاریاں کی گئیں اور دسمبر 2020 میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یوکرین کے چار پاور پلانٹس پر روسی میزائل حملے

یوکرین کے حکام کے مطابق روس نے گزشتہ شب بڑے پیمانے پر میزائل حملوں میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوکرین کے چار پاور پلانٹس پر روسی میزائل حملے

روس نے بڑے پیمانے پر یوکرائن کے 4 پاور پلانٹس پر میزائل حملے کر دیئے۔ روس نے میزائل حملوں میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ روس کا حالیہ مہینوں میں یوکرینی پاور اسٹیشنز پر چوتھا فضائی حملہ ہے۔

یوکرینی دارالحکومت کیف میں حکام نے بتایا ہے کہ روس کی جانب سے گزشتہ شب کے دوران  میزائلوں کے بڑے پیمانے پر کیے گئے حملوں میں چار ملکی پاور پلانٹس کو نقصان پہنچا ہے۔

ماسکو نے گزشتہ کچھ مہینوں میں یوکرینی توانائی کی تنصیبات پر حملے تیز کر دیے، جس سے بجلی کی پیداوار میں رکاوٹ اور ملک گیر بلیک آؤٹس دیکھے جا رہے ہیں۔

یوکرینی فوج کے تازہ بیان کے مطابق روسی مسلح فورسز نے یوکرین کے انرجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، خاص طور پر یورپی یونین کی سرحد سے منسلک مغربی علاقے میں واقع ایوانو فرانکیوسک، اور لییف میں حملے کیے۔ یوکرینی ایئر فورسز نے مزید بتایا کہ ماسکو کی جانب سے 34 میزائل فائر کیے گئے، جس میں سے انہوں نے 21 مار گرائے۔

علاوہ ازیں یوکرینی دارالحکومت کیف کے حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو نو مئی سے قبل اپنے فضائی اور زمینی حملے تیز کر رہا ہے جب وہ دوسری عالمی جنگ میں فتح کا جشن منائے گا۔ اس دوران یوکرین بھی اہم امریکی ہتھیاروں کی آمد کا انتظار کر رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll