نواز شریف فارم 45 کے معاملے پر دل بڑا کرکے اپنی سیٹ یاسمین راشد کو دے ، اعتزاز احسن
فارم 47 میں نتائج کی تبدیلی میں نواز شریف،شہباز شریف اور مریم نواز ملوث ہیں، رہنما پیپلز پارٹی


پیپلز پارٹی کے رہنماء بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف بڑے لیڈر ہیں، فارم 45 کے معاملے پر انہیں دل بڑا کرکے خود ہی کہہ دینا چاہیے تھا کہ اس تشست پر ڈاکٹر یاسمین راشد جیتی ہیں اور تشست چھوڑ دیتے۔
ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نےاپنے پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے دیا ہے۔الیکشن میں دھاندلی ہوئی ،فارم 47 میں نتائج کی تبدیلی میں نواز شریف،شہباز شریف اور مریم نواز ملوث ہیں ۔
اعتراز احسن نے کہا کہ 8 فروری کو بھونڈا الیکشن ہوا ہے۔کروڑوں روپے کا کھیل کھیلا گیا ۔ہر پولنگ سٹیشن پر فارم 45 ہوتے ہیں۔الیکشن کمیشن فارم 45 تسلیم کیے،اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے،نواز شریف کے ووٹ بدلے گئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف بے بس ،لاچار نظر آرہا ہے۔ان کو دل بڑا کرتے ہوئے فارم 47 کو نہیں ماننا چاہئے تھے۔اپنی سیٹ ڈاکٹر یاسمین کو دے دینی چاہئے تھی۔اب بھی وہ بڑا دل کرتے ہوئے انکوائری کا کہیں تاکہ وہ رسوائی سے بچ سکیں ۔پیپلز پارٹی الیکشن ریفارمز کرے گی ۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 24 منٹ قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل




