پاکستان میں دہشت گردی کی غرض سے دراندازی کے دورانہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں شامل ایک افغان باشندہ نکلا

.jpg&w=3840&q=75)
پاکستان میں دہشت گردی کی واحد وجہ افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردوں کی دراندازی ہے۔
حال ہی میں افغانستان سے متصل شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے غلام خان میں پاکستان میں دہشت گردی کی غرض سے دراندازی کے دوران 7 حملہ آور مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں شامل ایک افغان باشندہ نکلا جس کی شناخت ملک الدین مصباح کے نام سے ہوئی جو افغانستان کے صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔
افغان طالبان کی ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کے حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ تمام ٹھکانے افغان طالبان کے علم میں ہیں مگر وہ ان کیخلاف کوئی بھی ٹھوس کاروائی کرنے میں ناکام ہیں۔
افغان دہشتگرد ملک الدین مصباح کی ہلاکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشتگردی کرنے کے لیے اب براہ راست افغان شہری ملوث ہو رہے ہیں جو کہ تشویش ناک پہلو ہے۔
ٹی ٹی پی دہشتگرد قاری امجد اور حافظ گل بہادر دونوں ہی اس وقت افغانستان کی سرزمین پرافغان طالبان کے زیر سایہ موجود ہیں اور افغان شہری بھی ان کے ساتھ شامل ہو کر پاکستان پر حملہ آور ہیں۔ افغان عبوری حکومت نہ صرف دہشتگردوں کو مسلح کر رہی ہے بلکہ ٹی ٹی پی کیساتھ اپنے شہریوں کو بھی پاکستان پر حملے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 22 منٹ قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل




