ضنمی انتخابات میں دھاندلی نے ووٹ کو عزت کو کا نعرہ دفن کر دیا، یاسمین راشد
کوئی شرم کوئی حیا ہوتی ہے، عوام کے ساتھ اور کتنی زیادتی کرنی ہے، رہنما پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ضنمی انتخابات میں دھاندلی نے ووٹ کو عزت کو کا نعرہ دفن کر دیا۔
شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقریر اور مسلم لیگ ن کے دفتر کو جلانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں جو دھاندلی ہوئی اس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن کر دیا، کوئی شرم کوئی حیا ہوتی ہے، عوام کے ساتھ اور کتنی زیادتی کرنی ہے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، 8 فروری میں ان کو اندازہ نہیں تھا کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے۔
یاسمین راشد نے لکھا کہ اتنے ظلم ہونے کے باوجود لوگ نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرایا ،ن لیگ کو مجبورا اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم 47 لے کر حکومت بنائی۔
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ضمنی الیکشن میں ان کو معلوم تھا انکے ساتھ کیا ہونی ہے ،ا نہوں نے پہلے ہی تیاریاں کر لی اور ڈبوں میں جعلی ووٹ بھر لیے،اور اب اعتراط پھر رہے ہیں کہ ہم الیکشن جیت گئے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے الیکشن کمیشن اور بیروکریسی شریفوں کے گھر کی باندی بن کر رہ گئی ہے۔ان کی نہ پاکستان میں کوئی عزت رہی نہ اور نہ بیرون ملک میں رہی۔
یاسمین راشد نے چیف جسٹس قاضی عیسیٰ صاحب سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان زیادتیوں پر نظرثانی کریں اور پاکستانیوں کو بربادی سے بچائیں۔
سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں دلائل دینے کے کچھ وقت چاہیے جس کو منظور کرتے ہوئیے انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 5 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 5 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 5 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 4 دن قبل

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
- 19 گھنٹے قبل

حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 20 گھنٹے قبل

ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا
- 15 گھنٹے قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 4 دن قبل

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو
- 15 گھنٹے قبل




