جی این این سوشل

تفریح

اداکارہ یامی گوتم نے شادی کرلی

ممبئی: نامور اداکارہ یامی گوتم نے بالی ووڈ لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کرلی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اداکارہ یامی گوتم نے شادی کرلی
اداکارہ یامی گوتم نے شادی کرلی

تفصیلات کے مطابق  صنم رے اور بالا جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی خوبرو اداکارہ یامی گوم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ اداکارہ نے لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں سے شیئر کی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Yami Gautam (@yamigautam)

ٹوئٹ میں اداکارہ یامی گوتم نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ اہل خانہ کی دعاؤں سے ہم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں اور شادی کی چھوٹی سی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔

اداکارہ نے مدحواں سے اپیل کہ ہم محبت اور دوستی کے نئے سفر پر گامزن ہوگئے ہیں لہذا آپ سب لوگ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے اور ہمارے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہیں۔

واضح رہے اداکارہ یامی گوتم نے 2012 میں بالی ووڈ میں اداکار ایوشمان کھرانہ کی کامیاب ترین فلم وکی ڈونر سے قدم رکھا تھا جس میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ بدلا پور، سرکار تھری، ایکشن جیکسن، پتی گل میٹر چالو میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

دنیا

اسرائیلی فضائی جارحیت جاری ،اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 7 بچے شہید

فلسطینی خبررساں ادارے وفا کے مطابق گزشتہ سال سات اکتوبرسے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں چونتیس ہزار سے زائدفلسطینی شہیدہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اوربچے شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فضائی جارحیت  جاری ،اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 7  بچے شہید

غزہ میں  اسرائیلی فضائی حملوں کی جارحیت ابھی بھی جاری ہے اسرائیلی فضائی حملے  میں سات فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی خبررساں ادارے وفا کے مطابق گزشتہ سال سات اکتوبرسے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں چونتیس ہزار سے زائدفلسطینی شہیدہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اوربچے شامل ہیں۔

ادھرفلسطین کے صدرمحمودعباس نے شورش زدہ علاقے میںانسانی امداداورعلاج معالجے کی سہولیات کی فوری فراہمی کی ضرورت پرزوردیاہے۔

الجیریاکے وزیرخارجہ احمد اتاف سے سعودی عرب میں گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی صدر نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی نشاندہی کی۔

دوسری طرف برلن، لندن، کوپن ہیگن اورویاناسمیت مختلف ملکوں کے دارالحکومتوں میں بڑے مظاہرے کئے گئے جن میں مظاہرین اسرائیل کی جانب سے جاری قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا پولیو کے خاتمے کے لئے بل گیٹس کو خراج تحسین

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ملکوں میں سرفہرست ہے، شہباز شریف کی عالمی اقتصادی فورم میں گفتگو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کا پولیو کے خاتمے کے لئے بل گیٹس کو خراج تحسین

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں عالمی صحت کے ایجنڈے پر گفتگو کرتے ہوئے خادم الحرمین شریفین، سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے صحت کے شعبے کے حوالے سے اقدامات کو زبردست انداز میں سراہا جبکہ بل گیٹس فاؤنڈیشن کے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات پر بل گیٹس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 2003 میں سعودی عرب میں جب میں تھا تب مجھے کینسر ہوگیا تھا، مجھے نیو یارک لے جایا گیا اور میرا آپریشن کیا گیا، تب مجھے ہزاروں ڈالر دے کر علاج کروانا پڑا تھا، اس وقت میں نے سوچا کہ میرے ملک کے کتنے لوگ اس طرح کا علاج کروانے کے قابل ہیں؟ ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پھر میں پاکستان آیا اور وزیر اعلٰی پنجاب منتخب ہوا، تب ہم نے پنجاب میں گردے، جگر اور کینسر کے لیے ہسپتال بنائے، ہمارے ملک کے بہت سارے افراد مہنگا علاج معالجہ برداشت نہیں کرسکتے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ آج کا سب سے بڑا مسئلہ عالمی عدم مساوات ہے، کورونا وبا کے دوران دنیا بھر میں غیر مساوی رویہ دیکھا گیا ، موسمیاتی تبدیلی نے کرہ ارض کے نقشے کو مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ملکوں میں سرفہرست ہے ، 2022 کے سیلاب نے پاکستان کو تباہ کردیا اور ہمیں لوگوں کی بحالی کے لیے اربوں روپے خرچ کرنے پڑے ، میں نے اپنے صوبے میں وزیر اعلی پنجاب کے طور پر ہیپا ٹائٹس کے علاج کے لیے سہولیات فرایم کیں ۔

وزیراعظم نے بتایا کہ 2011 میں ڈینگی نے پاکستان کو شدید متاثر کیا، مجھے تب ڈینگی کے بارے میں نہیں پتا تھا، صبح سے رات تک ہم ماہرین کے ساتھ اجلاس کرتے تھے، وہ ایک چیلنج تھا، میں نے ایئر کرافٹس کےذریعے مشینیں ہسپتال پہنچوائیں اور اس طرح ہم نے ڈینگی کے لیے مربوط اقدامات کیے ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا اور سعودی ولی عہد اپنے اقدمات سے دکھی انسانیت کی مدد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات پر شرکاء میں موجود بل گیٹس کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ایسے موقع پر اگر میں بل گیٹس کے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات کا ذکر نہیں کرتا تو یہ منصفانہ بات نہ ہوگی، بِل گیٹس فاؤنڈیشن کی فراخدلی ہے کہ ہر سال پاکستان میں لاکھوں بچوں کو پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سال 2022 میں، جب پاکستان میں بڑے پیمانے پر سیلاب نے تباہی برپا کی تو بل گیٹس فاؤنڈیشن اور حکومتِ پاکستان نے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور بچوں کو انسداد پولیو ویکسین فراہم کی ۔انہوں نے کہاکہ مجھے پوری امید ہے کہ اگر ہم اسی طرح اپنی کوششیں جاری رکھیں گے تو جلد پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہو جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کی سعودی سرمایہ کاری کیلئے وفاقی وزراء سے مشاورت

وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کاموقف موثراندازمیں اجاگر کرنے کے لئے وفاقی وزراء سے مشاورت بھی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی سعودی سرمایہ کاری کیلئے وفاقی وزراء سے مشاورت

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اہم کردار کوسراہاہے۔

ریاض میں وفاقی وزراء اوروزارتوں کے دیگرحکام کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے انتھک کام کرناضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ اس سلسلے میں سست روی کی کوئی گنجائش نہیں اورہمیں تیزی کے ساتھ آگے بڑھناہوگا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مختلف وزارتوں سے پاکستان میں سعودی حکومت کی سرمایہ کاری کے معاملے پر پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔

وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کاموقف موثراندازمیں اجاگر کرنے کے لئے وفاقی وزراء سے مشاورت بھی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll