پاکستان آج اقوام متحدہ کے اشتراک سے ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کررہا ہے
اسلام آباد: پاکستان آج اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے اشتراک سے ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کررہا ہے، اس سال اس دن کا موضوع ہے ’’ ماحولیاتی نظام کی بحالی " اور یہ دن قدرت کے ساتھ اپنے تعلق کو دوبارہ قائم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے تحت منایا جارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق ماحولیات کا عالمی دن، پاکستان کو میزبانی ملنے کا جشن آج منایا جائے گا ،ماحولیات کے عالمی دن کے میزبان کے طورپر پاکستان ماحولیاتی مسائل اوراس حوالے سے اپنے ملکی اقدامات اور عالمی کوششوں میں اپنے کردارکو اجاگر کرے گا ۔
ماحولیات کے عالمی دن کی مرکزی تقریب آج کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوگی۔تقریب میں 1 ارب درختوں کا ہدف مکمل ہونے اور عالمی میزبانی کا جشن منایا جائے گا ۔ عالمی یوم ماحولیات کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان ہوں گے جبکہ برطانیہ اور چین کے وزرائے اعظم ،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت عالمی لیڈرکے پیغامات نشر ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں اب تک کی کامیابیوں ، نئے اہداف اوراہم اعلانات کریں گے۔تقریب سے معاون خصوصی ملک امین اسلم اور فیصل جاوید خان کا خطاب بھی ہوگا جبکہ ملی نغمے، بلین ٹری سونامی کی سائیٹس، اور پرفضا مقامات کی جھلک پیش کی جائےگی ۔ 5 جون کی منفرد تقریب میں چاروں صوبوں کا ثقافتی شو روایتی رقص پیش کیا جائے گا۔ تقریب کے حوالے سے کنونشن سنٹرکو پودوں ،پھولوں اور سبز بتوں سے سجا دیا گیا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان کے زیرقیادت پاکستان مختلف منصوبوں اور اقدامات کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنا قائدانہ کردارادا کرنے کیلئے پرعزم ہے ، آج سے اقوام متحدہ کے دس سالہ پروگرام بعنوان ’’ ماحولیاتی نظام کی بحالی 2021-2030 ء ،، کا بھی باقاعدہ آغاز ہوگا ۔اقوام متحدہ کے اس دس سالہ پروگرام کا مقصد تنزلی اور تباہی کے شکار ماحولیاتی نظام کی بحالی ہے تاکہ ماحولیاتی خطرات سے نمٹا جاسکے ، لاکھوں SPECIES کے نقصان سے بچا جاسکے اورخوراک کے تحفظ ، پانی کی فراہمی اور روزگار میں اضافہ ہوسکے۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 8 گھنٹے قبل





