جی این این سوشل

دنیا

انڈونیشیا کے جنوب میں 1.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

بتدائی معلومات کے مطابق زلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انڈونیشیا کے جنوب میں 1.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انڈونیشیا کے جنوب میں 1.6کی شدّت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ٹی آر ٹی اردو نے امریکن جیولوجک ریسرچ سینٹر(یو ایس جی ایس) کے حوالے سے بتایا کہ انڈونیشیا میں آنے والے حالیہ زلزلے کی شدّت 1.6اور زیرِ زمین گہرائی 68 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز مغربی جاوا کے شہر بانجار سے 102 کلو میٹر جنوب میں تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

علاقائی

لاہور کے تھانہ انارکلی کے ایس ایچ او کی جانب سے زیر حراست افراد پر تشدد

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور کے تھانہ انارکلی کے ایس ایچ او کی جانب سے زیر حراست افراد پر تشدد

لاہور کے تھانہ انارکلی کے ایس ایچ او کی جانب سے زیر حراست افراد پر تشدد کیے جانے کی فوٹیج سامنے آ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او جاوید نے تشدد کے دوران خود ہی ویڈیو بھی بنوائی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پرانی انار کلی پولیس نے اشتہاری کی تلاش میں چائنا سینٹر پر چھاپہ مارا تھا۔ اشتہاری تو نہ ملا لیکن موقع سے 5 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

ایس ایچ او تھپڑ برساتے ہوئے زیر حراست افراد کو تھانے لے گیا۔ پولیس نے حراست میں لئے جانے والوں پر جوا کھیلنے کا مقدمہ درج کردیا۔

حراست میں لئے جانے والوں میں احسان، ناظم، منظور، علی رضا زاہد اور دیگر شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کرلی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار

موجودہ حکومت جعلی ہے، چیف جسٹس آف فارم 45 کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بٹھائیں، حافظ نعیم الرحمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی  کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج پر طاقت کا استعمال کرکے آزاد کشمیر حکومت ملک دشمن قوتوں کو موقع فراہم نہ کریں، موجودہ حکومت جعلی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ فارم 45 کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بٹھائیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جو زیادہ گندم امپورٹ کی گئی ہے تو اس پورے عمل میں ایک جیسے لوگ موجود تھے، نگراں اور پی ڈی ایم حکومت ایک ہی جیسی تھی، نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان پر ان کو حفاظتی تحویل میں لینا چاہیئے جس میں انہوں نے حنیف عباسی صاحب کو بولا تھا کہ اگر میں نے فارم 47 سے متعلق ساری باتیں بتادی تو سب بے نقاب ہوجائے گا اور تم کہیں کے بھی نہیں رہو گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ کاکڑ صاحب سے تحقیقات کی جائیں اور پوچھا جائے کے جب پیسے کی کمی تھی تو کیوں ایک ارب ڈالر کی گندم در آمد کی گئی اور کون لوگ یہ کام کر رہے تھے؟ گندم ابھی بھی امپورٹ ہوئی، اب لوگ فصل اگانے پر ہچکچائیں گے، جب فصل ہوتی تو یوریا غائب ہوجاتی، بلیک میں بکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جس طرح انتظامات کیے جارہے ہیں اور فارم 45 کے بجائے فارم 47 سے حکومتیں قائم کی جارہی ہیں، اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ابھی جو حکومت ہے وہ جعلی ہے، اس کا عوامی رائے سے کوئی تعلق نہیں، ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کو عوام نے مسترد کردیا لیکن پھر بھی ان کو ہم پر مسلط کردیا ہے، جب تک فارم 47 کی حکومت رہے گی پاکستان کے آگے بڑھنے کے امکانات معدوم ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس فارم 45 سے متعلق جوڈیشل کمیشن قائم کریں اور کہیں کہ لوگ فارم 45 لے کر آئیں اور جو جیتا ہے اسی کو حکومت دی جائے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل در آمد نہیں کیا مخصوص نشستوں کے حوالے سے تو یہ تو حال ہے ہمارے اداروں کا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس المیہ میں ہم اپنے گھر کا سوچیں گے تو جو گھر کا حال ہے وہ تو سب نے دیکھ لیا ہے، پشاور میں 19 مارچ کو بہت بڑا غزہ مارچ ہوگا، پوری دنیا کی یونیورسٹیز میں نوجوان اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ان پر تشدد ہو رہا ہے، اسرائیل اگر بچوں پر تشدد کر رہا ہے تو اسے طاقت مسلم حکمرانوں نے خاموش رہ کر طاقت دی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس قدر صلاحیتیں اور مواقع موجود ہیں کہ یہ سب کچھ پاکستان میں آئے گا اگر یہاں یہ عہد کر لیا جائے کہ لوگوں کی رائے کے مطابق حکومت کرنے دیں گے، لوگوں کو حقوق دیے جائیں گے، لوٹ مار کرنے والوں کو اس قوم پر مسلط نہیں کریں گے، آئین کو پائمال نہیں کریں گے اور جمہوریت پر شب خون نہیں ماریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے حیرت ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابھی تک سپریم کورٹ آف پاکستان کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا؟ اس حجت کس بات کی ہے۔ اس طرح جمہوریت کیسے آگے بڑھے گی۔ بلوچستان میں ریڈی ایشن کا انڈیکس سب سے زیادہ ہے، بلوچستان آئل اور گیس کے ذخائر سے مالا مال ہے، انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورت حال سب کے لیے الارمنگ ہے، اس پر عالمی خاموشی انتہائی مایوس کن ہے۔

محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے سے متعلق سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی مقصد کے لئے اشتراک عمل کسی سے بھی کرسکتی ہے مگر کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی  کا امکان

حکومت کی جانب سے 15 روز میں دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کئے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 7.26 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت 98.99 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 4.68 ڈالر کی کمی سے 99.37 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق وزیراعظم کی منظوری کے بعد 16مئی 2024 سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے اور ڈیزل کی 281 روپے 96 پیسے فی لٹر میں فروخت جاری ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کے طور پر 60 روپے فی لٹر بھی وصول کر رہی ہے جبکہ ڈیلرز کو دونوں مصنوعات پر 8.64 فی لٹر کا مارجن مل رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll