جی این این سوشل

تفریح

کیا فواد خان ہالی وڈ سیریز" مس مارول " کا حصہ بننےجا رہے ہیں ؟

کراچی : پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کی ہالی وڈ کی ڈزنی سیریز میں شامل ہونے کی خبریں زیرگردش ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کیا فواد خان ہالی وڈ سیریز" مس مارول "  کا حصہ بننےجا  رہے ہیں ؟
کیا فواد خان ہالی وڈ سیریز" مس مارول " کا حصہ بننےجا رہے ہیں ؟

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ سائنس فکشن سپر ہیرو فلمیں بنانے والے ادارے ماورل اسٹوڈیو کی پہلی مسلم سپر ہیرو وومن سیریز " مس مارول" کی کاسٹ میں پاکستانی اداکار فواد خان کی شمولیت کی خبریں سامنے آئی ہیں ۔ برطانوی نشریاتی ادارےرپورٹر ہارون رشید نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر   انکشاف کیا ہے  کہ پاکستانی اداکار فواد خان  کو مس مارول کی کاسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے، جس میں وہ مسلمان لڑکے کے کردار میں نظر آئیں گے ۔ اس شو کے آفیشل آئی ایم بی ڈی پیج پر کاسٹ کی فہرست میں فواد خان کا نام درج ہے۔فواد خان کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معروف اداکارہ ثمینہ احمد اور نمرہ بُچہ بھی سیر یز میں نظر آئیں گے۔

سیریز کی ہدایت کاری کے فرائض    پاکستانی ہدایتکار شرمین عبید چنائے، بھارتی ہدایتکارہ میرامینن  ، بلال فلاح اور عادل العربی   سرانجام دیں گے ۔ ٹی وی سیریز اسٹریمنگ ویب سائٹ ڈرنی پلس پر رواں سال کے آخر میں پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ مارول اسٹوڈیو عالمی سطح پر سب سے بڑے فلم اسٹوڈیو میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے، مس مارول کا مرکزی کردار مسلم سپر ہیرو لڑکی کمالہ خان کا ہے جسے پاکستانی نژاد امریکی شہری 16 سالہ ایمان ولانی ادا کریں گی۔ مس مارول کے کردار کو مارول ایڈیٹر اور ڈائریکٹر ثنا امانت نے بطور شریک تخلیق کار 2014ء میں بنایا تھا۔ مس مارول 16 سال کی پاکستانی نژاد امریکی مسلم نوجوان لڑکی ہے  ، اور اس   کردار میں لڑکی کے  پاس اپنی صورت اور روپ تبدیل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ پہلا مسلم کردار ہے جس پر کامک بک سیریز بنائی گئی ہے۔

پاکستان

پاک ، چین تمام منصوبے جلد مکمل کرنے کا عزم

نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی اہمیت اور ترقی کیلئے چین کے مکمل تعاون کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک ، چین تمام منصوبے  جلد مکمل کرنے  کا عزم

پاکستان اور چین نے سی پیک کے تمام منصوبے مکمل کرنے اور اس تعاون کو مزید بہتر بنانے کے عزم کااظہار کیا ہے ۔

 گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں او آئی سی کے پندرہویں اسلامی سربراہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار اورچین کی نیشنل پیپلزکانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ کے درمیان ملاقات میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین سی پیک کے تمام منصوبے مزید بہتر بنانے جا عزم کرتا ہے ۔

فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت کا اعادہ کیا اور پاکستان کی پارلیمنٹ اور چین کی نیشنل پیپلزکانگریس کے درمیان وفود کے تبادلوں میں اضافے پرتبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے او آئی سی کے ساتھ چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی بات چیت کی اور باہمی امن وخوشحالی کیلئے مذاکرات اور مفاہمت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اسحق ڈار نے چین کے اہم معاملات پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور قریبی اقتصادی شراکت داری اور تعاون کے ذریعے باہمی مفاد پرمبنی وسیع تر روابط کی اہمیت پر زوردیا۔

نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی اہمیت اور ترقی کیلئے چین کے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان

 پاکستان چھ اکتوبر کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف سلہٹ میں کھیلے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان

آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

 آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا پہلا میچ تین اکتوبر کو ڈھاکہ میں ہو گا۔پہلے میچ میں انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

 پاکستان چھ اکتوبر کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف سلہٹ میں کھیلے گی،دوسرے میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا آٹھ اکتوبر کو مدمقابل ہونگی۔پاکستان تیسرے میچ میں کوالیفائر ون کے ساتھ گیارہ اکتوبر کو کھیلے گی۔

 پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف تیرہ اکتوبر کو سلہٹ میں کھیلے گا۔ایونٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔

لاہور میں آئندہ وفاقی بجٹ کے مشترکہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے جس کے تحت صنعت کاروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب کے لئے خصوصی پالیسیاں تشکیل دی گئی ہیں جس سے ملک میں غربت کی شرح میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll