وقت کا تقاضا ہے کہ امیر اور غریب کے فرق کو کم کیا جائے، شہباز شریف


وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ امیر اور غریب کے فرق کو کم کیا جائے۔
لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی رہائشگاہ پر عالمی یوم مزدور کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج میں نے دل کی گہرائیوں سے آپ سب کو اپنے گھر مدعو کیا ہے، آج آپ کسی سرکاری گھر میں نہیں ، آپ شریف خاندان کے گھر موجود ہیں اور مجھے دلی خوشی ہورہی ہے کہ مجھے آپ کی مہمان نوازی کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، مہنگائی نے ہر زندگی کو متاثر کیا ہے، محنت کے باوجود عام آدمی بچوں کی تعلیم،صحت کے اخراجات بڑی مشکل سے برداشت کرتا ہے، ڈیزل اور تیل کی قیمتوں میں آج پھر کمی ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے بھی محنت کی عظمت بیان کی ہے، آپؐ نے فرمایا کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری دے دو ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میرے والد بھی ایک مزور تھے، میرے والد اپنے 6بھائیوں کے ساتھ مل میں مزدوری کرتے تھے، اس ملک کے اندر ہر فیکٹری کے اندر ایک سرمایہ دار اور ایک مزدور ہے، امرا اور کاروباری حضرات اپنی محنت سے جو دولت پیدا کرتے ہیں،اس میں وہ کمزور لوگوں کو بھی حصہ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزدور کی عظمت کا ہمیں پورا احساس ہے، سرمایہ دار دولت نہیں بنا سکتا جب تک اس میں مزدور شامل نہ ہو، سرمایہ دار اور محنت کش ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں۔پاکستان کے معاشی حالات انتہائی چیلنجنگ ہیں، مزدور کو جائز حق نہیں ملے گا تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔
ان کاکہنا تھا کہ ابھی میں سعودی عرب سے واپس آیا ہوں، میرے بھائی سعودی بادشاہ دل سے چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے، چند دنوں میں سعودی سرمایہ دار پاکستان آئیں گے، کہیں نہیں لکھا کہ مزدور کا بیٹا مزدور اور سرمایہ دار کا بیٹا صرف امیر ہی بنے گا، آج کرپشن کا خاتمہ ہونے والا ہے، ہم سب ملکر جلد پاکستان کو اپنا عظیم مقام واپس دلوائیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اس بجٹ پر مزدور کی تنخواہ میں بھی اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے، لیپ ٹاپ امیروں کو نہیں بلکہ عام بچوں کو دیے گئے،وہ بھی میرٹ پر، ہم ملکر آپ کی ترقی اور خوشحالی کیلئےکوشاں ہیں۔

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 7 گھنٹے قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 گھنٹے قبل

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 5 گھنٹے قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 9 گھنٹے قبل

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 8 گھنٹے قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 11 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 10 گھنٹے قبل







.jpg&w=3840&q=75)


