جی این این سوشل

پاکستان

نیب ایگزیکٹوبورڈ کی خواجہ سعدرفیق کے خلاف کرپشن انکوائری کی منظوری

اسلام آباد: چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف وائٹ کالرکرائمزکے میگا کرپشن مقدمات کوانجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیب ایگزیکٹوبورڈ  کی خواجہ سعدرفیق کے خلاف کرپشن انکوائری کی منظوری
نیب ایگزیکٹوبورڈ کی خواجہ سعدرفیق کے خلاف کرپشن انکوائری کی منظوری

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیوروکے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نیب کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں 10 انکوائریزکی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں خواجہ سعد رفیق سابق وفاقی وزیربرائے ریلوے، پاکستان ریلویز کے افسران اور دیگر، مظفر علی رانجھا، سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب، نورالامین مینگل سابق ڈی سی او فیصل آباد، ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے افسران ، سٹی ڈسٹرکٹ حکومت فیصل آباد کے افسران ، میسرز یڈ کے بی ریلائیبل اور دیگر، چوہدری شیر علی سابق مئیر /سابق رکن قومی اسمبلی فیصل آباد، محمد امین چوہدری سابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، میاں انجم محمد سلیم، محمد سلیمان، عمران شیر علی، ایف ڈی اے کے افسران  اور دیگر، خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان کے افسران ،چیف سیکرٹری پنجاب اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن وہاڑی کے افسران،سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحیم یار خان کے افسران، یونائیٹڈ ایتھانول انڈسٹریز صادق آباد کی انتظامیہ اور دیگر،آفیسرزسی اینڈ ڈبلیو، ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور دیگر، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ ملتان کے افسران اور دیگر، مہرارشاد احمد خان رکن قومی اسمبلی اور دیگرکے خلاف انکوائریز کی منظوری شامل ہے۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں منشاء گروپ اوردیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔

اجلاس میں محمد یاسین سابق تحصیل ناظم، غزالہ شاہین دختر محمد یاسین، سابق رکن صوبائی اسمبلی، غلام مرتضیٰ، اعظم سہیل اور دیگرکے خلاف انکوائری قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے ایف بی آر اور ایف آئی اے کو بھیجنے کی منظوری دی گئی۔ 

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں حافظ محمد طارق جاوید میڈیکل سپرنٹنڈنٹ(ریٹائرڈ)ڈی ایچ کیو بہاولپور اور دیگر کے خلاف انکوائری اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھیجنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں نذیر احمد لنگاہ، ریٹائرڈ جج ملتان اور دیگر، حافظ اللہ دتہ کاشف ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے خلاف انکوائری رجسٹرار لاہورہائی کورٹ کو بھیجنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں محمد اسلام اسلم سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب،چولستاں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران /اہلکاران اور دیگر خلاف انکوائری قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے سینئرممبربورڈ آف ریونیو پنجاب کو بھیجنے کی منظوری دی۔

اجلاس میں سہیل ظفررکن صوبائی اسمبلی پنجاب، رضوان ظفر سابق ٹاؤن ناظم گجرانوالا اور دیگر،ملک غضنفرعباس چیمہ، رکن صوبائی اسمبلی، محمد شیرچیمہ، ریونیوڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اہلکاران اور دیگرکے خلاف انکوائریز اب تک کے عدم ثبوت کی بنیاد پرقانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا قومی ادارہ ہے، نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پرقانون کے مطابق عمل پیرا ہے، نیب نے 2020 میں 323 ارب روپے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پرجب کہ اپنے قیام سے اب تک814  ارب روپے بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر برآمدکئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے ، بڑی مچھلیوں کے خلاف وائٹ کالر کرائمز کے میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اورکرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے۔

جرم

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف 13 ہزار 135 کارروائیاں کیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس گھناؤنے واقعے میں ملوث خودکش بمبار افغان باشندہ تھا اور خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی افغانستان میں تیار کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف  13  ہزار  135 کارروائیاں کیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ چینی انجینئرز کے قتل کا منصوبہ ہمسایہ ملک افغانستان میں بنایا گیا تھا۔

انہوں نے آج(منگل) راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس گھناؤنے واقعے میں ملوث خودکش بمبار افغان باشندہ تھا اور خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی افغانستان میں تیار کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چار دیگر مرکزی ملزمان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے ، انہو ں نے کہا کہ تمام چینی باشندوں کا تحفظ یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سالمیت پر کسی کوبھی ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ،  انہوں نے کہا کہ چینی انجینئرز پر حملے کا مقصد پاک چین دوستی کوسبوتاژ کرنا اور سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا تھا ، احمد شریف چودھری نے دہشت گرد گروہوں کو مکمل طور پر ختم کرنے اور عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف خفیہ اطلاعات پر مبنی تیرہ ہزار ایک سو پینتیس کارروائیاں کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت نے فاسٹ ٹریک پاسپورٹس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا

فاسٹ ٹریک پاسپورٹ اب 12,500 سے 32,000 روپے کے درمیان ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے فاسٹ ٹریک پاسپورٹس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا

وفاقی حکومت نے فاسٹ ٹریک پاسپورٹس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ایک جامع نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں شہریوں کے پاسپورٹ کے حصول کے لیے ضروری تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

تازہ ترین فیس کے ڈھانچے کے مطابق، فاسٹ ٹریک پاسپورٹ اب 12,500 سے 32,000 روپے کے درمیان ہوں گے۔نظرثانی شدہ نرخوں پر عمل کرتے ہوئے، 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس، جو کہ پانچ سال کے لیے موزوں ہے اور تیز رفتار عمل کے ذریعے، 2,500 روپے سے بڑھا کر 12,500 روپے کر دی گئی ہے۔ مزید برآں، شہری اب دس سال کے 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کے لیے 23,000 روپے ادا کریں گے۔

مزید یہ کہ 36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس 16,200 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 72 صفحات پر مشتمل 10 سالہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی قیمت 25,200 روپے ہے۔ اسی طرح 100 صفحات پر مشتمل 10 سالہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اب 32,000 روپے کر دی گئی ہیں۔

اس سے قبل، 7 مارچ کو، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاسپورٹ کی فیس میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت شہریوں کو عام اور فوری پاسپورٹ کے لیے 50 فیصد اضافی ادا کرنے کا پابند کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

رفاہ : تین اسرائیلی حملوں میں بارہ فلسطینی شہید

غزہ اور مصر کے درمیان رفاہ سرحدی گزرگاہ اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کی وجہ سے فلسطین کی جانب سے بند کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رفاہ :   تین  اسرائیلی  حملوں میں بارہ فلسطینی شہید

رفاہ میں اسرائیل کے تین حملوں میں بارہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔ 

ادھرغزہ اور مصر کے درمیان رفاہ سرحدی گزرگاہ اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کی وجہ سے فلسطین کی جانب سے بند کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا ہے ، اس بات کی تصدیق غزہ کے سرحدی حکام کے ترجمان نے کی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اس راستے کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل بھی روک دی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll