معروف اور خوبرو اداکارہ نیلم منیر کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 5 ملین یعنی 50 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ'قیامت 'میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ نیلم منیر انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز کے بعد پاکستان میں انسٹاگرام پر زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
اگر نیلم منیر کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائی جائے تو انھوں نے اب تک صرف 6 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں ان کے قریبی عزیز شامل ہیں اور 966 پوسٹ کی ہیں جن میں ان کی خوبصورت تصاویر بھی شامل ہیں۔
با صلاحیت اور ہر دلعزیزاداکارہ نیلم منیر منفرد اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔ نیلم منیر کے ڈرامہ سیریل ’قیامت‘ میں ان کے کردار کو بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔ اس میگاہٹ سیریل کے اہم ستاروں میں احسن خان، نیلم منیر، امر خان اور ہارون شاہد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دل موم کا دیا ،بکھرے موتی ، کہیں دیپ جلے اور کئی دیگر ڈراموںمیں بھی نیلم منیر کے کردار کو بہت سراہا گیا تھا۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 15 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 9 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 16 گھنٹے قبل






