سانحہ 9 مئی کے سی سی ٹی وی کیمرے کدھر گئے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف نے 9 مئی کے واقعات پر ایک بھر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا آغاز کہاں سے ہوا؟ ایک ریاستی دہشگردی کے ذریعے چیئرمین عمران خان کو اغواء کیا گیا اغواء کرتے وقت وہ رینجرز والے تھے یا ایس ایس جی والے سی سی ٹی وی فوٹیج ساتھ لے گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کو واپس کرنے کا کہا تھا جو آج تک واپس نہیں کی گئی 9 مئی کے تمام واقعات کی جب عدالتیں سی سی ٹی وی فوٹیج مانگتی ہیں تو کہا جاتا کیمرے خراب تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کاہ کہ عمران خان نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان کا بھی ذکر کیا کہ نگران وزیراعظم جس کا کام انتخابات شفاف کروانا تھا وہ خود انتخابات میں دھاندلی کا ذکر کررہے ہیں یہ ہمارے موقف کی تائید ہے ، کمشنر راولپنڈی جو پورے ڈویژن کے سربراہ تھے انہوں نے دھاندلی کے حوالے سے انکشافات کئے ہم عدلیہ سے پھر درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے انتخابات متعلقہ کیسوں پر جلد سے جلد فیصلہ کیا جائے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، سانحہ 9 مئی کے سی سی ٹی وی کیمرے کدھر گئے، واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا معاملہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے، نوٹیفکیشن جاری ہونے پر معاملہ حل ہو جائے گا، ابھی پتہ چلا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کی ہے، مجھے کچھ نہیں پتہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا کہا۔
شعیب شاہین نے کہا کہ ریاستی دہشت گردی کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو اغوا کیا گیا، نومئی واقعات، ظل شاہ قتل کیس، لیٹر بھیجنے والے واقعات پر کیمرے خراب ہوجاتے ہیں، ان کے سی سی ٹی وی کیمرے بیڈ رومز میں صحیح چلتے ہیں۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 7 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 10 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 8 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 11 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل



