جی این این سوشل

پاکستان

ای سی ایل کے حوالے سے شہباز شریف کی کوئی درخواست نہیں ملی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام درج ہونے کے بعد اپیل کے لیے 15 روز کا وقت ہوتا ہے جو گزر چکا ہے لیکن شہباز شریف کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ای سی ایل کے حوالے سے شہباز شریف کی کوئی درخواست نہیں ملی: وفاقی وزیر داخلہ  شیخ رشید
ای سی ایل کے حوالے سے شہباز شریف کی کوئی درخواست نہیں ملی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کے نسبت پاکستان میں ویکسینیشن کی صورتحال بہتر ہے اور لوگوں میں اب اس کا رجحان پیدا ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ ویکسینیشن کے خلاف تھے اور اس کے خلاف پروپیگنڈا ہورہا تھا لیکن اب دنیا ویکسینیشن کی جانب جارہی ہے اور کم سے کم مدت میں مکمل کی جائےگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جنرل حماد، وفاقی وزیر اسد عمر اور خاص کر وزیراعظم عمران خان کو کریڈٹ دوں گا کہ اس قسم کی معیشت میں بھی ویکسینیشن کرائی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت میں بالخصوص اتر پردیش، مہراشٹرا، سی پی کی صورتحال دیکھیں وہاں بورڈ لگے ہوئے کہ 7 روز تک ویکسینیشن نہیں ہوسکتی لیکن پاکستان میں کہیں 'نو ویکسینیشن' کا بورڈ نہیں لگا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران سعودی عرب کی جانب سے صرف مخصوصی ویکسینیشن کو منظوری دینے پر متعلقہ حکام سے بات کریں گے وہ اس مسئلے کو خود دیکھ رہے ہیں۔

ترین گروپ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ میں اس ملک میں عمران خان کی کوئی اپوزیشن نہیں دیکھ رہا، اتنی نااہل، نالائق اور نکمی اپوزیشن میں نے نہیں دیکھی کہ دسمبر میں انہوں نے ڈیڈ لائن دی تھی اور اب بجٹ بھی پیش ہونے جارہا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت سے مجھے پوری توقع ہے کہ مزدوروں کی تنخواہوں اور پیشن میں بھی اضافہ ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف گولی دینے میں کامیاب ہوگئے جس کا دکھ عمران خان کو بھی بہت زیادہ ہے لیکن شہباز شریف کو روک دیا گیا اور ای سی ایل میں اندراج کے خلاف درخواست دینے کے 15 روز ہوتے ہیں جو کل گزر چکے اور کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

ایک اور سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ جے یو آئی جانے، ایف جانے، نون جانے، آپس میں جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے، عمران خان خوش نصیب شخص ہے کہ جسے ایسی نکمی اپوزیشن ملی۔ 

انہوں نے کہا کہ بجٹ کی منظوری کے لیے جہانگیر ترین گروپ کے بھی تمام ووٹس حمایت میں پڑیں گے۔

دنیا

برازیل میں طوفانی بارشیں، 39 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

موسلا دھار بارش سےڈیم پھٹ گیا، جس کے بعد بڑے پیمانے پر سیلاب نے تباہی مچادی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برازیل میں طوفانی بارشیں،  39 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

برازیل  میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور 70 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔

 برازیل میں کئی روز سےجاری طوفانی بارشوں سےجل تھل ایک ہوگیا، موسلا دھار بارش سےڈیم پھٹ گیا، جس کے بعد بڑے  پیمانے پر سیلاب نے تباہی مچادی،کئی علاقے زیر آب آگئے۔

برازیل کے سرکاری حکام کے مطابق بینٹو گونکلیوز میں ایک اور ڈیم بھی تباہ ہونے کے دہانے پر ہے اور شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرینڈے ڈو سول میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یوروگوائے اور ارجنٹینا کی سرحد سے متصل ریاست میں 15 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔جبکہ پانچ لاکھ سے زائد شہری بجلی اور صاف پانی سے محروم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی  جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

اسرائیل کی فضائی جارحیت ابھی بھی جاری  ، وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چونتیس ہزار  سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے گھروں اور عمارتوں کو نشانہ بنانے والے حملوں میں کم از کم 34000 فلسطینی شہید ہوئے ، جبکہ  متعدد فلسطینی  زخمی  ہو گئے  جبکہ  بھاری تعداد میں  لوگ ملبے تلے دب گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کا چلاس بس حادثے پر اظہار افسوس

 صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری 
 کا چلاس  بس حادثے پر اظہار افسوس

اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری نے چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll