جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں، وزیراعظم

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مملکت کو عالمی سطح پر ایک رول ماڈل میں تبدیل کر دیا ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں، وزیراعظم
پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مملکت کو عالمی سطح پر ایک رول ماڈل میں تبدیل کر دیا ہے۔

سعودی ٹی وی چینلز انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گذشتہ آٹھ برسوں میں سعودی ولی عہد نے مثالی کامیابیاں حاصل کیں جو ان کی مدبرانہ فراست و مثالی قیادت کے سبب ہی ممکن ہو سکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد پاکستان سے تعلقات میں انتہائی مخلص ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے کئی دہائیوں پر محیط تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کا کوئی بھی وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز سعودی عرب سے کرتا ہے۔ اس طرح یہ ایک روایت رہی ہے اور یہ روایت جاری رہے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹیز کے درمیان رابطہ تاریخی موقع تھا، یہ رابطے دونوں ممالک کی ترقی کیلئے ہیں، ہم نے ان شعبوں کی نشاندہی کی جہاں مشترکہ کام کرسکتے ہیں، اب ہمارے پاس آگے بڑھنے کیلئے ایک واضح راستہ موجود ہے، شمسی توانائی پر سرمایہ کاری سے متعلق پاکستانی وفد ریاض میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں بھی ولی عہد کی بےپناہ کامیابیاں ہیں، ہم آئی ٹی میں سعودی تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کے دوران سعودی حکام سے بات چیت ہوئی، جس میں ہم نے طے کیا تمام شعبوں میں تعاون کریں گے۔

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

او آئی سی کا اسرائیل کو غزہ پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ 

عالمی برادری اسرائیل کو اس غیر انسانی سلوک پر روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے، سیکرٹری جنرل او آئی سی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

او آئی سی کا اسرائیل کو غزہ پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ 

کیمرون: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 50ویں اجلاس میں اسرائیل کو غزہ کی صورتحال پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کی۔

اجلاس میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہٰ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری مظالم انتہائی افسوسناک ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کو اس غیر انسانی سلوک پر روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے مسئلے پر او آئی سی کا ہمیشہ ساتھ ہے۔

پاکستانی سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے بھی اسرائیل کی مہم جوئی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنی فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکنی چاہئیں۔عالمی برادری اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آپریشن سے فوری روکنے کے اقدامات کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 41 فلسطینی شہید

غزہ کی ایک سرنگ سے 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے جانے والے 6 اسرائیلیوں کی لاشیں ملی ہیں، صہیوبی فوج

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 41 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 41 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ، صابرہ اور زیتون کے علاقوں کو نشانہ بنایا ، قابض فوج نے جنین کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے جہاں اسرائیلی افواج نے فلسطینی باشندوں کیلئے خوراک، پانی، بجلی اور انٹرنیٹ بند کر رکھا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہیں غزہ کی ایک سرنگ سے 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے جانے والے مزید 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ جن افراد کی لاشیں ملی ہیں ان میں 5 اسرائیلی اور ایک امریکی شہری شامل ہے جنہیں 7 اکتوبر کو حماس نے حملے کے بعد اغوا کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی لاشیں ہفتے کے دن غزہ کے شہر رفح کی ایک سرنگ سے ملیں اور ممکنہ طور پر انہیں ایک یا 2 دن پہلے قتل کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll