علاقائی

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

سابق کمشنر کیخلاف الیکشن کمیشن اور محکمانہ انکوائری ہو رہی ہے، مقدمے کے اندراج کا کوئی جواز نہیں بنتا، عدالت

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 16th 2024, 4:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

سیشن عدالت راولپنڈی نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حاکم خان نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے کہا کہ سابق کمشنر کیخلاف الیکشن کمیشن کے علاوہ محکمانہ انکوائری بھی ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن اور محکمانہ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر قانونی کارروائی یقینی ہے،اس صورتحال میں الگ مقدمے کے اندراج کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

یاد رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بیان دیا تھا جس پر ان کیخلاف انکوائری چل رہی ہے۔

سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست راولپنڈی کے دو وکلا نے دائر کی تھی۔