لاہور پولیس کی بڑی کارروائی، 6 سالہ بچہ باحفاظت بازیاب

6 سالہ طیب کو سکول سے واپسی پر اغواء کیا گیا تھا، اس واردات میں ملوث ملزم کر گرفتار کرلیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 22nd 2024, 10:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور پولیس کی بڑی کارروائی، 6 سالہ بچہ باحفاظت بازیاب

لاہور پولیس نے بڑی کارروائی کر نے اغواء ہونے والے 6 سالہ بچے کو باحفاظت بازیاب کروا لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 6 سالہ طیب کو سکول سے واپسی پر اغواء کیا گیا تھا۔ اس واردات میں ملوث ملزم کر گرفتار کرلیا۔

پولیس نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور ایس ایس پی آپریشنز سمیت دیگر پولیس افسران کی موجودگی میں ورثاء کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر مقامی لوگوں اور مغوی بچے کے ورثاء نے پولیس کے حق میں نعرے بازی کی اور پولیس کو دعائیں دیں۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ واردات میں ملوث ملزم سے تفتیش جاری ہے۔