جی این این سوشل

دنیا

غزہ میں نسل کشی نہیں ہو رہی، اسرائیل کیساتھ کھڑے ہیں، جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن کی وائٹ ہائوس میں یہودی امریکیوں کے ثقافتی مہینے کے سلسلے میں تقریب سے خطاب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ میں نسل کشی نہیں ہو رہی، اسرائیل کیساتھ کھڑے ہیں، جوبائیڈن
غزہ میں نسل کشی نہیں ہو رہی، اسرائیل کیساتھ کھڑے ہیں، جوبائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے ابتدائی شواہد ملنے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے لیے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے پر اسرائیل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نسل کشی کے جنگی جرائم میں ملوث نہیں ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا جو کچھ اسرائیل غزہ میں کر رہا ہے، وہ نسل کشی نہیں ہے۔ ہم نسل کشی کے الزام کو مسترد کرتے ہیں۔

ان خیالا ت کا اظہار امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہائوس میں یہودی امریکیوں کے ثقافتی مہینے کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

امریکہ کی طرف سے اگرچہ اسرائیل کا یہ دفاع فطری ہے کہ اسرائیل کی تقریباً آٹھ ماہ سے جاری غزہ میں جنگ امریکی اسلحے، فوجی امداد اور سفارتی سہولت کاری کے بغیر ممکن ہی نہیں تھی۔ لیکن اس کے باوجود فوجداری عدالت کے مقابل صدر جو بائیڈن کا اسرائیل کے لیے دفاعی پوزیشن لے کر کھڑے ہو جانا امریکہ سمیت ہر جگہ بہت سے لوگوں کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔

جو بائیڈن کو بہت ساری تقریبات کے دوران امریکہ میں ان دنوں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خصوصاً ان امریکیوں، ڈیموکریٹس، سیاہ فام ووٹرز اور عرب امریکیوں کی طرف سے جو غزہ میں جنگ کو روکنے کے حامی ہیں اور جنگ جاری رکھنے کے مخالف ہیں۔ تاہم امریکی صدر اس سلسلے میں تنقید، احتجاجی مظاہروں، دھرنوں اور نعروں کے باوجود اپنے مؤقف پر پوری طرح کھڑے ہیں اور اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے وارنٹ گرفتاری کی درخواست احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخواست جنگ کے دوران اسرائیل کے ہاتھ باندھنے کی کوشش ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کےترجمان نے کہاکہ بین الاقوامی عدالت نے درخواست منظورکربھی لی تواطلاق اسرائیل کی سرزمین پرنہیں ہوسکتا، غزہ میں جانی نقصانات کاصحیح ڈیٹا معلوم نہیں ، 9 لاکھ شہریوں نے رفح سے انخلاء کردیا ہے، ہم رفح کو حماس کا آخری گڑھ سمجھتے ہیں۔

کھیل

دورہ زمبابوے:فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجرڈ،سیریز سے باہر

احمد کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا جبکہ شاہنواز ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے، پی سی بی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دورہ زمبابوے:فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجرڈ،سیریز سے باہر

فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجری کے باعث زمبابوے کیخلاف جاری ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احمد دانیال کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ شاہنواز دھانی اتوار کے ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔

دونوں کرکٹرز کے ابتدائی اسکین اور طبی معائنے کے بعد انجریز کی نوعیت کا اندازہ ہوسکے گا تاہم انہیں واپس پاکستان بھیجا جارہا ہے۔ فاسٹ بولرز وطن واپسی پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے، جہاں انہیں ری ہیب کروایا جائے گا۔

دونوں کرکٹرز کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو بلاوئیو میں سیریز کے فیصلہ کن میچ کیلئے سلیکشن ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

دریں اثنا 3 میچوں کی ٹی20 سیریز میں احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹی20 اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، عامر جمال، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبر پر آگیا

علی الصبح سکھر 766 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبر پر آگیا

پنجاب میں سموگ کا راج بدستور برقرار، ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبر پر آگیا۔

ملک کے مختلف شہر فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے جہاں ائیر پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد کافی زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

علی الصبح سکھر 766 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر رہا جب کہ 557 ائیر انڈیکس کے ساتھ شیخوپورہ دوسرے نمبر پر رہا اور لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں تیسرے نمبر آ گیا،

دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں میں بھارتی شہر کولکتہ 406 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سر فہرست ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

100 انڈیکس 3 ہزار 357 پوائنٹس اضافے کے بعد 98 ہزار 160 پوائنٹس تک پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 3357 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 98 ہزار 160 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا، سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 541 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 97 ہزار 538 کی سطح پر آ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس میں 3506 پوائنٹس کی کمی ہو گئی جس کے بعد سٹاک مارکیٹ منفی زون میں 94 ہزار 181 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll