علاقائی
لودھراں پیٹرول ایجنسی میں آتشزدگی ، دوافراد جھلس گئے
ضلع لودھراں کی ریسکیو فائر بریگیڈ نے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا
لودھراں : لودھراں میں تھانہ جلہ آرائیں کے علاقے اوڈاں والی بستی میں آتشزدگی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع لودھراں کی بستی میں پٹرول پمپ پر آگ بڑھکنے سے دو افراد جھلس گئے۔
ضلع لودھراں کی ریسکیو فائر بریگیڈ نے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ بڑھکنے کا بدقسمت واقعہ پٹرول پمپ پر سگریٹ نوشی کرنے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔
لودھراں : تھانہ جلہ آرائیں کے علاقے اوڈاں والی بستی میں پٹرول ایجنسی پر آتشزدگی#GNN #BreakingNews #NewsUpdates #GNN_Updates pic.twitter.com/q4ZMP8872W
— GNN (@gnnhdofficial) May 23, 2024
پاکستان
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی قومی معیشت کو مستحکم کرنے کی تجویز
فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا کہ وہ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کو خیبرپختونخوا کی مصنوعات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے قومی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے آج(جمعرات) راولپنڈی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بزنس فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گردی کی جاری لہر نے خیبرپختونخوا میں اقتصادی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا۔
وفد نے گورنر کو بیرون ملک پاکستان میں تیار کی گئی اشیاء کی نمائش میں اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔
فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا کہ وہ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کو خیبرپختونخوا کی مصنوعات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
پاکستان
نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ جاری ہونے کی بنا پر گرفتار کیا جائیگا
نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ، نیب راولپنڈی کی ٹیم خیبر پختونخوا بھیج دی گئی۔
بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ جاری ہونے کی بنا پر گرفتار کیا جائیگا،نیب کی ٹیم تین روز قبل بھی کے پی میں گرفتاری کی کوشش کرتی رہی تا ہم کامیابی نہ مل سکی۔
آج دوبارہ سے نیب کی ٹیم گرفتاری کے لئے تشکیل دی گئی۔ذرائع کے مطابق نیب کے پی کو بھی ٹیم سے مکمل تعاون کی ہدایت جاری،نیب پولیس کے پی پولیس کی بھی مدد لے گی۔
جرم
شاہ نوازقتل کیس، سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میر پور خاص کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کو 19میر پور خاص میں ستمبر کو مبینہ طور پر جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا تھا، اور اس پر توہین مذہب کا جھوٹا الزام بھی عائد کیا گیا تھا
میر پور خاص کی انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت نے ڈاکٹر شاہ نواز بھٹؤ کے قتل کیس میں سابق ڈی آئی جی میر پور خاص جاوید جسکانی اور سابق ایس ایس پی اسد علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے دونوں کی جانب سے دائر کردہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کے اہل خانہ کے وکیل، بیرسٹر اسد اللہ شاہ راشدی اور اظہر آرائیں عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ایف آئی اے کے حکام اس قدر نا اہل ہیں کہ وہ ابھی تک مطلوبہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ملزمان کے موبائل فونز تک برآمد کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دوران سماعت ڈاکٹر شاہ نواز کے خاندان کی جانب سے پیش ہونے والے وکلا نے ایف آئی اے حکام کی جانب سے جمع کرائی جانے والی ابتدائی رپورٹ اور پولیس کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عدالت سے اس کیس کی ’جوڈیشل انکوائری‘ کا مطالبہ کیا، تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف ملنے کی راہ ہموار ہوسکے۔
ایف آئی اے کے افسران نے اپنے دلائل دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں مزید تفتیش کے لیے مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کو 19میر پور خاص میں ستمبر کو مبینہ طور پر جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا تھا، اور اس پر توہین مذہب کا جھوٹا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
کھیل ایک دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
پاکستان 2 دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
کھیل 12 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
دنیا ایک دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی