Advertisement
تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

حکومت نے 16 اپریل کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 53پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 24 2024، 2:50 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا  امکان

اسلام آباد : عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث  ملکی معیشت پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں  اور حکومت پاکستان کی جنب سے  مہنگائی کے ستائے عوام کوبھی  ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں ایک ڈالر 68سینٹ کمی  ریکارڈ کی گئی ہے، عالمی منڈی میں پیٹرول 96ڈالر 19سینٹ کی سطح پر ہے، جس سے ملکی سطح پر بھی پیٹرول 4 روپے تک مزید سستا  ہونے کا امکان ہے،پیٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لٹر کمی کا امکان  ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 16 اپریل کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 53پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement