Advertisement
تجارت

روٹی کی قیمت میں مزید کمی

واضح رہے کہ روٹی کی قیمتوں کی حالیہ کمی آٹے و گندم  کی گرتی قیمتوں کے سبب ممکن ہوئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 24th 2024, 3:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
روٹی کی قیمت میں مزید کمی

 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ بھر میں روٹی کی قیمت میں مزید ایک روپیہ کمی کا اعلان کر دیا ۔ 
پنجاب حکومت کی  مسلسل کاوشوں سے سو گرام  روٹی کی قیمت ایک بار پھر  ایک روپیہ مزید کم ہو گئی ۔ 
ذرائع کے مطابق  لاہور سمیت پنجاب بھر میں روٹی کی نئی قیمت پندرہ  روپے سے کم کر کے چودہ  روپے مقرر کر دی گئی ۔جبکہ جنوبی پنجاب سمیت  کچھ شہروںمیں بارہ اور تیرہ  روپے بھی  مقرر کی گئی  ہے۔ 
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  ٹویٹ کر کے روٹی کی قیمت میں کمی کو اپنی حکومت کی کامیابی قرار دیا۔ 
پنجاب بھر میں روٹی کی نئی قیمتوں کا اطلاق چوبیس مئی سے کیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ روٹی کی قیمتوں کی حالیہ کمی آٹے و گندم  کی گرتی قیمتوں کے سبب ممکن ہوئی۔

Advertisement