Advertisement
ٹیکنالوجی

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان جدت پرمبنی ٹیکنالوجی کی ترقی پر اجلاس

وزیراعظم نے معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کو بھی سراہا اور اس رجحان کو پاکستان میں بڑھانے کی خواہش کااظہارکیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 24th 2024, 4:22 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان جدت پرمبنی ٹیکنالوجی کی ترقی  پر اجلاس

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی معیشت کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ روابط، مشترکہ منصوبوں اور شراکت داری کے ذریعے مکمل طورپر تبدیل کرنے کیلئے حکومت کے عزم کااظہار کیا ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  ابو ظہبی میں متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان جدت پرمبنی ٹیکنالوجی کی ترقی کے موضوع پر گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت برآمدات میں اضافے کیلئے معیشت کے مختلف شعبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے ۔

وزیراعظم نے معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کو بھی سراہا اور اس رجحان کو پاکستان میں بڑھانے کی خواہش کااظہارکیا-

انہوں نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی غرض سے آئی ٹی کی مہارت کے فروغ پر بھی زوردیا جو پاکستان کی آبادی کا ساٹھ فیصد ہیں ۔

 

Advertisement
Advertisement