صوبے میں مٹی کے طوفان سے کم از کم پانچ افراد زخمی بھی ہوئے، پی ڈی ایم اے


صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ آسمانی بجلی گرنے اور مٹی کے طوفان نے ایک دن پہلے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کم از کم 6 افراد کی جان لے لی۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں مٹی کے طوفان سے کم از کم پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔ترجمان نے مزید کہا کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات سیالکوٹ اور راولپنڈی کے اضلاع میں پیش آئے۔
ڈی جی پنجاب پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
تمام ریسکیو اور دیگر ادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ خراب موسم کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں اور گرج چمک کے دوران باہر جانے سے گریز کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طوفان کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کے لیے بہترین طبی سہولیات کو یقینی بنانا ترجیح ہے۔

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
- 15 گھنٹے قبل

حکومت نے سیلاب کے باعث رواں سال 4 فیصد ترقی کا ہدف مشکل قرار دےد یا
- 17 منٹ قبل

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ
- 13 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی
- 13 گھنٹے قبل

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
- 15 گھنٹے قبل

یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 63 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 4 منٹ قبل

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 13 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے، ٹرمپ کی مودی کو وارننگ
- 8 منٹ قبل

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں
- 15 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 11 گھنٹے قبل