جی این این سوشل

کھیل

جیسن ہولڈر انجری کا شکار ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جیسن ہولڈر کاؤنٹی چیمپین شپ کے دوران چوٹ لگنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جیسن ہولڈر انجری کا شکار  ،  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جیسن ہولڈر انجری کا شکار ہو کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہو گئے۔ 

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جیسن ہولڈر کاؤنٹی چیمپین شپ کے دوران چوٹ لگنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے۔ 

ویسٹ انڈیز ٹیم کے چیف سیلیکٹر ڈیز مونڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیسن بلا شبہ ٹیم کا ایک بہترین اثاثہ ہیں جس کی بدولت ٹیم میں ان کی کمی محسوس کی جاۓ گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جیسن جلد از جلد صحتیاب ہو کر دوبارہ ٹیم میں شمولیت اختیار کریں گے۔ 

ویسٹ انڈیز ٹیم نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ٹیم میں جیسن ہولڈر کی جگہ ریزرو کھلاڑی کو موقع دیا جاۓ گا، جس کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم کے ریزرو کھلاڑی عبید مکا ئے کو ورلڈ کپ سكواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 

عبید مکائے نے ویسٹ انڈیز کے حالیہ نیپال ٹور میں بہترین باولنگ کے جوہر دکھاۓ تھے۔

پاکستان

وزیر منصوبہ بندی کا مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

احسن اقبال نے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اے آئی کی متنوع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر منصوبہ بندی کا مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے جمعہ کو جدید ڈیجیٹل معیشتوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کو انقلابی انداز میں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اے آئی نیشنل پلان کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جسے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ان کی معلومات کے لیے شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی رائے لی جائے۔


احسن اقبال نے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اے آئی کی متنوع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اس شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ایلون مسک  کی دولت میں ایک دن میں 16 ارب ڈالرز کی ریکارڈ کمی

ایلون مسک کی دولت میں 16 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود  وہ اب بھی 232 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز  برقرار رکھے ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایلون مسک  کی دولت میں ایک دن میں 16 ارب ڈالرز کی ریکارڈ کمی

ٹیسلا  ، اسپیس ایکس کے بانی اور ایکس(سابقہ ٹوئیٹر) کے مالک دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک  کی دولت میں ایک دن میں 16 ارب ڈالرز کی کمی واقع  ہوگئی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  ایلون مسک کی دولت میں کمی کی وجہ ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنا ہے۔ وہ اس کمپنی کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں۔

ایلون مسک کی دولت میں 16 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود  وہ اب بھی 232 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز  برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر جیف بیزوس ہیں جو 204 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔فرانس کے برنارڈ 187 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

فیس بک کے مالک مارک زکربرگ 165 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 157 ارب ڈالرز کے ساتھ پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سیالکوٹ : صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی

صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی آفس این اے 72 میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ : صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی

ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی اور جیالوں نے کیک کاٹا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما چوہدری محمد عارف نے جیالوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں اپنے مرکزی آفس رنگ پور جٹاں میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا اور ان کیلئے صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی گئیں۔

صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی آفس این اے 72 میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll