اسرائیل کو نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور رفح میں فوجی حملے یا کسی بھی دوسری کارروائی کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا گیاہے
سعودی عرب نے عالمی عدالت انصاف کےرفح میں اسرائیلی حملے روکنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب عالمی عدالت انصاف کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے جس میں اسرائیل کو نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور رفح میں فوجی حملے یا کسی بھی دوسری کارروائی کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا گیاہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فلسطینی عوام کے اخلاقی اور قانونی حق کے لیے ایک مثبت قدم ہے،سعودی عرب نے عالمی برادری سے پھر مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے،گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقہ رفح میں فوجی حملے روکنے کا حکم دیاتھا۔
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 2 hours ago
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 5 hours ago
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 4 hours ago
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- an hour ago
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 3 hours ago
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- an hour ago
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- a minute ago
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 4 hours ago
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 4 hours ago
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 6 hours ago
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 2 hours ago
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 2 hours ago