خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
ضلع خیبر میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پانچ بہادر جوان شہید ہوئے ، آئی ایس پی آر


خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں 5 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 3 الگ کارروائیاں کیں اور مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا پتا لگایا، کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ 5 جوانوں نے بھی مادر وطن کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 26 مئی کو خفیہ اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیا گیا جس میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر کے ان کے ٹھکانے تباہ کیے گئے، کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 27 مئی کو ڈسٹرکٹ ٹانک میں آپریشن کیا گیا جس میں 10 دہشتگرد مارے گئے۔
ضلع خیبر میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پانچ بہادر جوان شہید ہوئے جن کی شناخت نائیک محمد اشفاق بٹ، لانس نائیک سید دانش افکار، سپاہی تیمور ملک، سپاہی نادر صغیر اور محمد یاسین شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

اسلام آبادمیں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری
- 5 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج مکمل کرفیو نافذ
- 5 گھنٹے قبل

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کے 5 کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

پشاور : لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پیچیدہ امراض قلب میں مبتلا 40 بچوں کے مفت آپریشن
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی حد عبور کرگیا
- 3 گھنٹے قبل

برطانیہ میں موجودہ گرمی کی لہر کی وجہ سے تقریباً 6 سو افراد ہلاک ہوگئے
- 4 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 10 کا بڑا کارنامہ: براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ ویور شپ کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے
- 15 گھنٹے قبل

ریلوے حکام نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کرگئے
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الاؤنس بھی بڑھانے کا فیصلہ
- 2 منٹ قبل

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج آذربائیجان روانہ ہوں گے
- 3 گھنٹے قبل