جی این این سوشل

دنیا

فرانس : اسرائیلی بمباری سے پناہ گزینوں کی ہلاکت پر ہزاروں مظاہرین کا احتجاج

مظاہرین نے پیرس میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فرانس : اسرائیلی بمباری سے پناہ گزینوں کی ہلاکت پر ہزاروں مظاہرین کا احتجاج
فرانس : اسرائیلی بمباری سے پناہ گزینوں کی ہلاکت پر ہزاروں مظاہرین کا احتجاج

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہزاروں مظاہرین نے رفح پر اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ کسی واقعے پر اتنی جلدی اتنی بڑی تعداد میں یہ عوامی رد عمل ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے پیرس میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین سفارت خانے سے محض چند سو میٹر کے فاصلے پر بمباری سے ہونے والی ہلاکتوں کی مذمت اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے رہے۔

رفح میں پیر کے روزاسرائیلی فوج نے پناہ گزین کے لیے لگائے گئے ایک خیمے پر ٹارگٹڈ بمباری کر کے کم از کم 45 فلسطینیوں کو ہلاک اور 249 کو زخمی کر دیا تھا۔ اس واقعے پر فرانس سمیت دنیا بھر کی اقوام نے سخت مذمت کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں فلسطینیوں کی ایسوسی ایشن کے فرانسس رائیپ نے کہا کہ یہ بہت بڑے قتل عام کا واقعہ ہے۔ پولیس کے مطابق احتجاج میں دس ہزار لوگ شریک ہیں۔

مظاہرین نے ایک بڑا بینر اٹھا رکھا تھا۔ بینر پر امریکی صدر جوبائیڈن، فرانس کے صدر میکرون اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی تصاویر بنی تھیں اور سامنے لکھا تھا کہ یہ انسانیت کو قتل کر رہے ہیں۔

پاکستان

غزہ میں اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 34 فلسطینی شہید

غزہ میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے چھ فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جو وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں آج صبح ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 34 فلسطینی شہید

محصور غزہ میں آج (ہفتہ) اسرائیل کے جاری حملوں میں 34 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے چھ فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جو وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں آج صبح ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں بدھ کو شروع ہونے والے اسرائیلی حملے میں بیس فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے کم از کم بائیس فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔گزشتہ رات چھاپوں میں گرفتار کئے گئے فلسطینیوں میں ایک صحافی، ایک خاتون، سابق قیدی اور بچے شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک فوج کے اغوا ہونے والے افسر اور رشتہ دار بحفاظت رہا

لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے تین رشتہ داروں کو قبائلی عمائدین کی کوششوں سے رہا کرا لیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کے اغوا ہونے والے افسر اور رشتہ دار بحفاظت رہا

ڈیرہ اسماعیل خان: پاک فوج کے ایک سینئر افسر اور ان کے تین رشتہ داروں کو مشتبہ دہشت گردوں نے اغوا کرنے کے چند دن بعد بحفاظت رہا کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے تین رشتہ داروں کو قبائلی عمائدین کی کوششوں سے رہا کرا لیا گیا ہے اور وہ اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے بھائیوں کو 28 اگست کو ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے والد کی وفات پر تعزیت کے لیے آنے والے لوگوں سے ملاقات کے دوران اغوا کر لیا گیا تھا۔

اغوا کے چند دن بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اغوا کیے گئے افراد کی ویڈیوز جاری کی تھیں جن میں انہوں نے حکومت سے اپنی رہائی کے لیے طالبان کے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روسی ہیلی کاپٹر لاپتہ، 22 افراد سوار تھے، امدادی ٹیم روانہ

روسی حکام نے اس واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ایک کرمنل کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روسی ہیلی کاپٹر لاپتہ، 22 افراد سوار تھے، امدادی ٹیم روانہ

روس کا ایک ایم آئی-8 ہیلی کاپٹر کم چٹکا کے علاقے میں لاپتہ ہو گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں عملے کے تین افراد سمیت کل 22 افراد سوار تھے۔ یہ واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا جب ہیلی کاپٹر ایک پرواز پر روانہ ہوا تھا۔

روسی حکام نے اس واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ایک کرمنل کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹریفک سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی اور فضائی ٹرانسپورٹ آپریشن کے دوران کسی قسم کی غلطی ہو سکتی ہے۔

لاپتا ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے چالیس سے زائد اہلکاروں پر مشتمل ایک امدادی ٹیم کو فوری طور پر روانہ کیا گیا ہے۔ تاہم کم چٹکا کے علاقے میں خراب موسم اور شدید دھند نے امدادی کارروائیوں میں کافی رکاوٹیں پیدا کر رکھی ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر سے رابطہ قائم کرنا بھی ممکن نہیں ہو پا رہا۔

امدادی کارروائیوں میں مصروف حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت صورتحال انتہائی نازک ہے اور ہلاکتیں ہونے کا اندیشہ ہے۔ تاہم وہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ لاپتا افراد کو جلد از جلد تلاش کر لیا جائے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll