- Home
- News
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مضحکہ خیز درخواستیں موصول
تین ہزار سے زائد موصول ہونے والی درخواستوں میں جعلی ناموں سے بین الاقوامی شہرت یافتہ امیدوار نامزد ہیں:بھارتی میڈیا رپورٹس
بی سی سی آئی کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی اپلائی کے لیے مضحکہ خیز جعلی درخواستیں موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے 13 مئی 2024 کو نئے ہیڈ کوچ کی اپلائی کے لیے گوگل فارم جاری کیا۔ گوگل فارم جاری کرنے کا فیصلہ اس کے آسان طریقہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کو ڈیڈ لائن سے قبل ہیڈ کوچ کے لیے پانچ ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔
27 مئی 2024 تک موصول ہونے والی تین ہزار سے زائد درخواستوں میں ملکی اور بین الاقوامی سطح کی اہمیت کی حامل شخصیات کے نام پائے گئے۔
ذرائع کے مطابق صارفین نے کرکٹ کے بڑے ناموں کے علاوہ سیاست دانوں کے ناموں سے بھی جعلی درخواستیں جمع کروا دیں۔ شامل ہونے والے ناموں میں مھیندر سنگھ دھونی، ہربجن سنگھ اور موجودہ وزیرا عظم نریندرا مودی سمیت کئی دوسری مشہور شخصیات کا نام بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی کے لیے سب سے بڑا چیلنج اس بات کا تعین کرنا ہے کہ آیا کہ موصول ہوئی درخواست اصل ہے یا پھر جعلی ۔
یاد رہے کہ ایسا بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ پہلے بھی ہو چکا ہے۔ 2022 میں ہیڈ کوچ کے لیے مانگی گئی درخواستوں میں بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایسی ہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ راہول ڈریوڈ کا بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ کانٹریکٹ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے بعد ختم ہو رہا ہے۔ نئے منتخب ہونے والے ہیڈ کوچ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد جولائی میں بھارت کی سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز سے اپنی خدمات کا آغاز کریں گے۔
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 3 hours ago
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- an hour ago
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 3 hours ago
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 4 hours ago
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 3 hours ago
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 4 hours ago