کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ 35 گول کرنےکا ریکارڈ اپنے نام درج کروا لیا


ریاض: دنیائے فٹبال کے کامیاب ترین اسٹرایئکرز میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے شاندار کیریئر میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ 39 سالہ رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کا آل ٹائم اسکورنگ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
سیزن کے اپنے آخری میچ میں دو گول کرنے کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو کے گول کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے اور اس نے 2019 میں عبدالرزاق حمداللہ کے 34 گولز کی تعداد کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
I don’t follow the records, the records follow me. ?? pic.twitter.com/rqywmmTfZD
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) May 27, 2024
ریکارڈ توڑ کارکردگی کے بعد وہ سوشل میڈیا ایکس پر ایک بیان ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ریکارڈز کا پیچھا نہیں کرتا، اس کے برعکس، ریکارڈز میرے پیچھے چلتے ہیں۔ النصر نے سیزن کو دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے سیزن کا اختتام کیا۔ وہ اپنے حریف الہلال کو پیچھے چھوڑ گئے، جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 34 میچوں کے سیزن میں ایک بھی میچ نہیں ہارا۔
پرتگال کے رونالڈو نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور 11 مرتبہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو گول کرنے میں مدد کرنے کے ساتھ سعودی پرو لیگ میں ٹاپ اسکورر بنے ۔
پانچ بار چمپئنزلیگ کے فاتح نے 2023 میں النصر میں شمولیت اختیار کی اور لیگ میں انقلاب برپا کر دیا۔ ان کی آمد نے خلیجی خطے میں یورپ کے بڑے ناموں کی آمد کی راہ ہموار کی، جن میں کریم بینزیما، نیمار جونیئر اور ریاض مہراج شامل ہیں۔

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 7 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 5 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 7 hours ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 6 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 8 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 8 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 7 hours ago

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 8 hours ago

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 6 hours ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 5 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 7 hours ago

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 8 hours ago